03:49 pm
بھارت کا شرمناک چہرہ سب کے سامنے ، وہ علاقہ جہاں ایک ایک لڑکی کو کئی کئی مردوں سے شادی پر مجبور کیا جاتا ہے

بھارت کا شرمناک چہرہ سب کے سامنے ، وہ علاقہ جہاں ایک ایک لڑکی کو کئی کئی مردوں سے شادی پر مجبور کیا جاتا ہے

03:49 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو آئے روز بھارت سے انتہائی شرمناک خبریں موصول ہوتی ہی رہتی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ایک تازہ ترین گردش کرتی خبر نے پاکستانی ہو نے کے باوجود سر شرم سے جھکا دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اُترپردیش میں دلہنوں کی کمی وجہ سے ایک ایک لڑکی کو کئی کئی مردوں کیساتھ شادی پر مجبور کیاجانے لگا ، یقیناً ایسی باتوں پر یقین کرنا مشکل کام ہے
مگر ایک غیر ملکی موقر جریدے ٹیلی گراف میں بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں ایک17سالہ لڑکی ماجدہ کا ذکر تھا جس کی شادی ایک ڈرائیور سے ہوئی ، شادی کے ایک ماہ بعد ہی ماجدہ کو اپنے شوہر کے 2بھائیوں کی بھی بیوی بننے پر مجبور کیا جانے لگا جس پر اسے سخت تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا ۔ ماجدہ نے جریدے کو بتایا کہ ان بھائیوں نے دن اور باریاں طے کر رکھی تھیں ۔قارئین باغ پت نامی اس علاقے کو جنسی عدم توازن جیسی شرمناک نسبت کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے تاہم بھارت اس کے باوجود وہاں کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظام کرنے سے قاصر ہے ۔

تازہ ترین خبریں