06:32 am
وزیر ااعظم عمران خان امریکہ سے پاکستان واپس آہی رہے تھے کہ ان کا طیارہ ہنگامی طور پر

وزیر ااعظم عمران خان امریکہ سے پاکستان واپس آہی رہے تھے کہ ان کا طیارہ ہنگامی طور پر

06:32 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ااعظم عمران خان امریکہ سے پاکستان واپس آہی رہے تھے کہ ان کا طیارہ ہنگامی طور پر لنڈ کرنا پڑ گہا ۔ وزیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کے باعث دوبارہ نیویارک کے ائیرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کے باعث ساڑھے 5 گھنٹے کی پرواز کے بعد ٹورنٹو سے واپس نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا، جہاں ایک رات قیام کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے پر وطن روانہ ہوئے تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظمم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے طیارے کی خرابی تاحال دور نہیں کی جاسکی، جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے واپس ہوٹل پہنچ گئے،
وزیراعظم عمران خان رات نیویارک میں ہی گزاریں گے۔ نیویارک سے روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش سے ملاقات کی اور عالمی ادارے اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ دیرینہ تنازع جموں و کشمیر کے حل میں مدد اور انسانی جانیں بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے، جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر یہ ملاقات ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 45 منٹ خطاب کیا جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد بھارت پر سکتہ طاری ہو گیا۔ عمران خان کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں موجود بھارتی نمائندوں کے اترے ہوئے چہروں نے بھارت کی شکست عیاں کر دی اور بھارتی میڈیا اس معاملے پر پراپیگنڈہ بھی کر رہا ہے ۔ جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک دیگر مسلمان رہنما وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر آبدیدہ ہو گئے تھے۔