01:15 pm
بھارتی اینکر نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی کہ شعیب اختر نے اسے اس کی اوقات یاد دلا دی

بھارتی اینکر نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی کہ شعیب اختر نے اسے اس کی اوقات یاد دلا دی

01:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کا جنون بھارت اور پاکستان میں دونوں میں ہی ایک جیسا ہے اور جب بات پاکستان اور ہندوستان کے میچ کی ہو تو جوش اور جذبہ اور بڑھ جاتا ہے ۔ بھارت اور پاکستان کے گزشتہ میچ میں جب بھارتی اینکر نے میلہ سجایا تو بھارت کی خاتون اینکر کچھ زیادہ ہی جوش میں آکر اپنا آپا کھو بیٹھی اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے بڑے ہی پر جوش لہجے میں سوال کیا کہ 100گھنٹے پہلے جس طرح سے دھلائی ہوئی تھی آپ کی ٹیم کی تو آج بھی آپ کی ٹیم تیار ہو کر آئی ہے ؟
پاکستانی ہیرو شعیب اختر نے بھارتی اینکر کو اس کی اوقات یاد دلا دی ۔ جواب دیا کہ خاتون میں نہیں جانتا کہ تم کون ہو مگر تم زرا تمیز سے بات کروتمہا رے سامنے کوئی ہریانہ کا کلب کرکٹر نہیں بیٹھا ، سوالکرنے سے پہلے یہ جان لو کہ تم سوال کس سے کر رہی ہو ، اس پر خاتون اینکر سٹپٹا کر رہ گئی ۔ سوشل میڈیا پر شعیب اختر کے اس جواب کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین خبریں