08:58 pm
خاتون ایک سال تک کتے کو پالتی رہی مگر ایک سال بعد پتا چلا کہ وہ تو کوئی اور ہی مخلوق ہے ، وہ کون سی مخلوق تھی ؟

خاتون ایک سال تک کتے کو پالتی رہی مگر ایک سال بعد پتا چلا کہ وہ تو کوئی اور ہی مخلوق ہے ، وہ کون سی مخلوق تھی ؟

08:58 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) خاتون ایک سال تک کتے کو پالتی رہی مگر ایک سال بعد پتا چلا کہ وہ تو کوئی اور ہی مخلوق ہے ، وہ کون سی مخلوق تھی ؟۔۔ایک چینی خاتون حال ہی میں بین الاقوامی خبروں کا حصہ بن گئی ہے جب اسے یہ پتہ چلا کہ ایک سال پہلے اس نے سفید رنگ کا جو چھوٹا سا کتا خریدا تھا وہ دراصل سفید لومڑ کا بچہ تھا۔ گزشتہ سال یہ خاتون جس کا نام وانگ بتایا جاتا ہے، نے ایک جاپانی نسل کا کتے کا بچہ چین کے صوبہ شنسی میں جن ژونگ کی ایک دکان سے خریدا تھا جہاں پالتو جانور فروخت کیے جاتے تھے۔ تین ماہ بعد اسے احساس ہوا کہ اس کا پیارا کتا شاید مکمل طور پر ٹھیک نہیں تھا کیونکہ اس نے کتوں والی غذا کھانا چھوڑ دی تھی
اور اس کی ایک نہایت غیر معمولی لمبی و ملائم دم بھی نکل آئی تھی۔ اس نے پھر بھی اس بات پر زیادہ توجہ نہ دی اور اسے بدستور گوشت اور پھل کھلاتی رہی۔ کچھ عرصہ یہ سب چلتا رہالیکن پھر اچانک ہی کچھ عجیب تبدیلیاں رونما ہونے لگیں۔ وانگ نے بتایا کہ تین ماہ کی عمر میں اس کتے کی کھال موٹی ہو گئی۔ اس کا چہرہ نوکدار اور دم ایک عام کتے کی نسبت طویل ہو گئی۔ باہر لے کر جانے پر دوسرے لوگوں کے کتے اس کے کتے سے خوف کھانے لگے۔ایک بار وانگ کو یہ احساس بھی ہوا کہ اس کا کتا کبھی بھونکا نہیں تھا۔ اسے یہ بات عجیب لگتی تھی۔ پھر پارک میں آنے والے افراد نے اسے کہا کہ اس کا کتا، کتا کم اور لومڑ زیادہ نظر آتا ہے۔ اس بات پر وانگ نے کسی تجربہ کار شخص سے رابطہ کرنے کا سوچا۔ وہ اسے ایک چڑیا گھر لے گئی جہاں جانوروں کے وبائی امراض کا علاج کرنے والے ماہر سن لیشن نے اسے بتایا کہ یہ درحقیقت مقامی سفید لومڑ ہی ہے۔ جس کے بعد وانگ نے اپنا لومڑ اسی چڑیاگھر کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا جہاں ایک ماہ تک اس کی صحت کا بخوبی معائنہ کرنے کے بعد اس کی کسی لومڑ کی طرح ہی مناسب دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ البتہ اسے اپنی مرضی سے کسی بھی وقت اپنے لومڑ سے ملنے کے لیے چڑیا گھر آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع