09:02 pm
بچپن میں ہی وفات پا جانیوالے بچوں کی ارواح اللہ تعالیٰ اپنے کس جلیل القدر پیغمبر کے پاس جنت میں بھیج دے دیتے ہیں

بچپن میں ہی وفات پا جانیوالے بچوں کی ارواح اللہ تعالیٰ اپنے کس جلیل القدر پیغمبر کے پاس جنت میں بھیج دے دیتے ہیں

09:02 pm

قصور میں ننھی زینب کا اندوہناک قتل سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آئے جنہوں نے نہ صرف ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی بلکہ پولیس اور تحقیقاتی ادارے کوبچوں کو زیادتی کے بعد قتل کے ان واقعات کے ملزمان نے چکرا کر رکھ دیا، قصور کی ننھی زینب کے قتل کے بعد دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئےاور پتہ چلا کہ ننھی زینب کے علاوہ قصور کی 12بچیاں جسمانی زیادتی کے بعد ملزمان کی نہ صرف درندگی کی بھینٹ چڑھیں بلکہ انہیں موت سے بھی ہمکنار کر دیا گیا ، ان میں سے صرف ایک بچی خوش قسمتی سے بچ سکی جو کہ اب ذہنی مریضہ بن چکی ہے ۔زینب قتل کے بعد خیبرپختونخواہ کی عاصمہ اور آزادکشمیر کی آصفہ کے کیسز نے تو جلتی پر تیل کا کام کر ڈالا اور پورے پاکستان میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر حکومتی اداروں اور پولیس کی کارکردگی پر شدید تنقید شروع ہو گئی۔
ننھی بچیوں کے ساتھ قتل کے واقعات نے جہاں معاشرے کے اخلاقی دیوالیہ پن کو ظاہر کیا وہیں تعلیمی و دینی پستی بھی کھل کر سامنے آئی۔ زینب اور دیگر بچیوں کے قتل کے واقعات سامنے آنے پر مذہبی طبقہ بھی ہل کر رہ گیا، ان المناک سانحات پر ملک کے معروف دینی اسکالر اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ زینب قتل کا سانحہ سامنے آنے پر ہر آنکھ اشکبار اور دل زخمی ہے، یہ ہمارا اجتماعی صدمہ ہے، جن گھروں کے بچے اللہ کے پاس پہنچےہم ان کیلئے دعا گو ہیں ، ہم ان کے لواحقین کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں، ہم ان کا غم مٹا نہیں سکتے ، دل پر لگے زخم ہم بھر نہیں سکتے، یہ تو اللہ تعالیٰ ہی ہیں جو ان کو اس کا صلہ انہیں عطا فرمائیں گے، جب اس طرح کسی کا بچہ اٹھا لیا جاتا ہےاور اللہ تعالیٰ اسے موت دے دیتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے اس کے ورثا اور لواحقین کی بابت سوال کرتے ہیں کہ اس بچے کی موت پر اس کے والدین کیا کہہ رہے تھے، تو فرشتے جواب دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ وہ کہہ رہے تھے کہ اللہ کا شکر ہے، ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں جس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتے ہیں کہ میرے بندے یا بندی(بچے کے والدین)کیلئے جنت میں ایکگھر بنایا جائے جس کا نام بیت الحمد(شکر کا گھر) رکھا جائے، اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے المناک اور اندوہناک سانحات میں قتل کر دی جانیوالی بچیوں کے والدین کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام والدین کیلئے جنت میں شکر کا محل بنائے۔ مولانا طارق جمیل نے ایک حدیث سناتے ہوئے کہا کہ ایک حدیث شریف میں آتا ہے کہ اہل ایمان کےبچے حضرت ابراہیم ؑ کے پاس جا کر جمع ہو جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے بچے اور بچیوں جن کا انتقال ہو جاتا ہے کو جنت میں حضرت ابراہیمؑ کے پاس جمع فرما دیتے ہیں۔ اہل ایمان کا بچہ چاہے وہ افریقہ میں اللہ کے حضور پیش ہو یا پاکستان میں سب کے سب حضرت ابراہیم ؑ کے پاس چلے جاتے ہیں اور حضرت ابراہیمؑ ان بچوں کے پاس رہتے ہیں، آخرت میں یہ بچے اپنے والدین کی مغفرت کابھی باعث بنیں گے۔ جن والدین کے اعمال میں کوتاہیاں ہونگی تو یہ روز حساب اپنے والدین کے ساتھ چمٹ جائیں گے۔ کیونکہ یہ بچے معصوم ہیں اور ان پر اللہ تعالیٰ نے جنت واجب کر رکھی ہے تو یہ آخرت میں اللہ تعالیٰ سے کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ ہم اس وقت تک جنت میں نہیں جائیں گے جب تک ہمارے والدین ہمارے ساتھ جنت میں نہیں جائیں گے تو اللہ تعالیٰ ان بچوں سے فرمائیں گے کہ اچھا جائواور اپنے والدین کو بھی اپنے ساتھ جنت میں لے جائو۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی