11:55 pm
وہ کام جو آج کل پاکستان میں بچیاں عام طور پر کرتی ہیں مگر وہ کسی صورت جائز نہیں

وہ کام جو آج کل پاکستان میں بچیاں عام طور پر کرتی ہیں مگر وہ کسی صورت جائز نہیں

11:55 pm

حضرت ابو ہریرہ ؓ کی وہ حدیث جس میں شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کو نفل روزہ کی ممانعت ہے اس کا اگلا جملہ یہ ارشاد فر مایا “وَلَاتَأذَنَ فِیْ بَیْتِہٖ اِلاَّبِاِذْنِہٖ”یعنی عورت کے ذمہ یہ بھی فرض ہیکہ شوہر کے گھر میں کسی کو شوہر کی اجازت کے بغیر داخل ہو نے کی اجازت نہ دے۔ یا کسی ایسے شخص کو گھر کے اندر آنے کی اجازت دینا جس کو شوہر ناپسند کرتا ہو یہ عورت کے لئے بالکل ناجائز اور حرام ہے ۔ایک دوسری حدیث میں اس بات کو اور تفصیل سے بیان فر مایا کہ یاد رکھو تمہارا تمہاری بیویوں پر بھی کچھ حق ہے اور تمہاری بیویوں کا تم پر بھی کچھ حق ہے یعنی دونوں کے ذمہ ایک دوسرے کے کچھ حقوق ہیں اور دونوں کے حقوق کی نگہداشت اور پاسداری فریقین پر لازم ہے
تو وہ حقوق کیا ہیں ؟ وہ یہ ہیں کہ اے مردو! تمہارا حق ان بیویوں پر یہ ہے کہ وہ تمہارے بستر وں کو ایسے لوگوں کو استعمال نہ کرنے دیں جنہیں تم ناپسند کرتے ہو، اور تمہارے گھر میں ایسے لوگوں کو آنے کی اجازت نہ دیں جن کا آنا تم نا پسند کرتے ہو ۔جہاں وہ حق بیان فرمائے ایک یہ کہ بیوی کی ذمہ یہ فرض ہے کہ وہ گھر کے اندر کسی ایسے شخص کو آنے نہ دے جس کے آنے کو شوہر نا پسند کرتا ہوحتی کہ اگر بیوی کے کسی عزیز یا رشتہ دار کا گھر میں آنا شوہر کو نا پسند ہو تو اس صورت میں اپنے عزیزوں کو بھی گھر میں آنے کی اجازت دینا جائز نہیں اور والدین کو صرف اتنی اجازت ہے کہ وہ ہفتہ میں ایک مرتبہ آکر بیٹی کی صورت دیکھ لیں اس سے تو شوہر ان کو روک نہیں سکتا ۔ لیکن ان کو بھی شوہر کی اجازت کے بغیر گھر میں ٹہرنا جائزنہیں ۔اس لئے کہ حضور ﷺ نے صاف لفظوں میں فر مادیا کہ جن کو تم نا پسند کرتے ہو۔ان کو آنے کی اجازت نہ دو ، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔اوردوسرا جملہ یہ ارشاد فر مایا کہ وہ بیویاں تمہارے بستروں کو استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں جن کو تم نا پسند کرتے ہو بستر کے استعمال میں سب چیزیں داخل ہیں ، یعنی بستر پر بیٹھنا ، بستر پر لیٹنا ، بستر پر سونا یہ سب اس میں داخل ہیں، حضرت ام المؤمنین ام حبیبہ ؓ نے اسی حدیث پر عمل کرتے ہوئے اپنے باپ حضرت ابو سفیان ؓ کو جب وہ ایمان نہیں لائے تھے۔اور بیٹی کے یہاں آئے تو ام حبیبہ ؓ نے حضور ﷺ کے بستر پر باپ کو بیٹھنے نہیں دیا اور بستر لپیٹ دیا جس پر ابو سفیان ؓ نے یہ کہا کہ رملہ! کیا یہ بستر میرے لائق نہیںہے یا میں اس بستر کے لائق نہیں ہوں ۔ حضرت ام حبیبہ ؓ نے جواب دیا کہ ! ابا جان با ت یہ ہے کہ آپ اس بستر کے لائق نہیں ہیں اس واسطے کی یہ محمد ﷺ کا بستر ہے اور جو آدمی مشرک ہو میں اس کو اپنی زندگی میں اس بستر پر بیٹھنے کی جازت نہیں دے سکتی۔ اس پر ابو سفیان نے کہا رملہ !مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ تم اتنی بدل جاؤ گی کہ اپنے باپ کو بھی اس بستر پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دوگی ۔ حضرت ام حبیبہ ؓ نے اس حدیث کی بنا پر یہ عمل کیا ۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی