06:42 pm
مسلمان ہرسال مکہ مدینہ جاتے ہیں اورکسی غیرمسلم کواجازت نہیں، ہم غیرمسلم لوگ وہاں کیوں نہیں جاسکتے

مسلمان ہرسال مکہ مدینہ جاتے ہیں اورکسی غیرمسلم کواجازت نہیں، ہم غیرمسلم لوگ وہاں کیوں نہیں جاسکتے

06:42 pm

مذہب اسلام میں ہرصاحب حیثیت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج فرض کیاگیا ہے اور مخصوص حدود کے اندر کسی غیرمسلم کو جانے کی اجازت نہیں جس کو بنیاد بنا کر غیرمسلم پراپیگنڈا بھی کرتے ہیں ، ایسا ہی ایک سوال ایک ہندو خاتون کے ذہن میں بھی گردش کرتارہا لیکن بالآخر معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال کردیا تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ ہال میں موجود ہرشخص اتفاق کرنے پر مجبور ہوگیا۔ آگرہ کے سابق میئر کی اہلیہ ڈاکٹر ورما نے آگرہ میں ڈاکٹرذاکر نائیک کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ’’ ایک سوال بہت دنوں سے کھٹکھٹتا ہے کہ آپ لوگ ہرسال مکہ مدینہ جاتے ہیں اور وہاں ہندو کو ،عیسائی کو اور بہت دھرموں کے لوگوں کو کیوں نہیں جانے کی اجازت جیسے آپ لوگ جاتے ہوتو کیا ہم لوگ نہیں جا سکتے ؟ جب آپ ہندو مسلمان میں کوئی فرق نہیں سمجھتے تو وہاں جانا ہمارے لیے پرامیٹنگ نہیں ہونا چاہیے ؟‘‘ ڈاکٹر ذاکرنائیک نے جواباً کہا کہ ڈاکٹر ورما صاحبہ نے بہت اچھا سوال پوچھا ، دراصل ہر دیش کے اپنے اپنے رولز ہوتے ہیں
مثال کے طور پر میں ہندوستانی ہوں لیکن میں کچھ ہندوستان کے علاقے میں جانے کی اجازت نہیں جسے کہتے ہیں کنٹونمنٹ ایریا صرف ملٹری کے لوگ جو دیش کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں وہ لوگ کینٹونمنٹ ایریا میں جا سکتے ہیں، میں نہیں جا سکتا ہوں میں اس دیش کا ناگرک ہوں مجھے کیوں نہیں جانے دیتے، نہیں یہ گورنمنٹ کا رول ہے کہ یہ کنٹونمنٹ ایریا ہے ، اسی طریقے سے مکہ اور مدینہ میرے حساب سے اسلام کا کنٹونمنٹ ایریا ہے وہ لوگ ، وہ انسان جو اسلام کیلئے جان دینے کو تیار ہے وہ لوگوں کو اجازتہے ،باقی لوگوں کو نہیں ۔ہم مانتے ہیں کہ سب انسان ہمارے بھائی ہیں، اس کا ہم اعتراض نہیں کرتے لیکن صرف وہ بھائی لوگوں کو اجازت ہے جو اسلام کیلئے جان دینے کو تیار ہے اور اس کا جواب ہے کہ جب بھی آپ کسی ملک میں جاتے ہیں، اس کیلئے آپ کو ویزا لینا پڑتا ہے اور سب سے مشکل ہے امریکا کا ویزا ،خصوصاً 11 ستمبر کے بعد 50 سوالات پوچھتےہیں، جب میں سنگاپور میں پہلی بار گیا تھا وہاں امیگریشن فارم پر لکھا تھا جو بھی ڈرگ سمیت پکڑا گیا ،اسے سزائے موت، اگر مجھے سنگاپور میں جانا ہے تو مجھے یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اگر میرے پاس ڈرگز ہے تو مجھے سزائے موت ہونی ہے، اتنی خطرناک سزا نہیں مانتے تو سنگاپور میں آنا ممنوع ،اسی طریقے سے مکہ اور مدینہ جانے کا ویزا ہے آپ صرف اپنی زبان سے کہو’ لاالااللہ محمد رسول اللہ‘ اگر کوئی بھی انسان اپنی زبان سے کہتا ہے کہ ’ لاالااللہ محمد رسول اللہ‘ کہ ’نہ کوئی معبود ہے اللہ کے سوا اورمحمد ﷺ اس کے پیغمبر ہیں‘ تو کوئی بھی آپ کو روک نہیں سکتا ، پھر کوئی بھی آپ کو یا کسی اور کو بھی روک نہیں سکتا ۔

تازہ ترین خبریں