10:17 pm
ڈی جی خان کی ایک مسجد جہاں ایک یہودی امام 18سال تک امامت کرواتا رہا، پاکستانیوں کو ششدر کر دینے والے حقائق سامنے آگئے

ڈی جی خان کی ایک مسجد جہاں ایک یہودی امام 18سال تک امامت کرواتا رہا، پاکستانیوں کو ششدر کر دینے والے حقائق سامنے آگئے

10:17 pm


اسلام اور مسلمانوں کے خلاف طاغوتی طاقتوں کی سازشیں کوئی نئی بات نہیں ، روز اول سے نیکی کے خلاف برائی کی طاقتیں سرگرم عمل ہیں۔ موجودہ دور میں اگر دیکھا جائے تو مسلمان آپسی رنجشوں اور فرقہ وارانہ رقابتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پس رہے ہیں۔ مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرنے کے حوالے سے اسلام مخالف قوتوں کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیں، پہلے یہ کام چند ممالک میں خفیہ طور پر کیا جا رہا تھا تاہم اب یہ کھلم کھلا
ہو چکا ہے اور جس ملک کو ہم اسلام کا قلعہ سمجھتے ہیں وہ ہمارا وطن عزیز پاکستان ہے۔ایٹمی پاکستان سرمراجی اور طاغوتی قوتوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے اور آئے روز وطن عزیز کے خلاف یہ طاقتیں نئے نئے جال بنتی نظر آتی ہیں ۔ اس حوالے سے معروف اسلامی اسکالر اور اینکر بلال قطب نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان میں ایک یہودی امام مسجد بن کر 18سال ایک مسجد میں امامت کے فرائض سر انجام دیتا رہا ہے۔ اس یہودی سے ان کی ملاقات کیسے ہوئی اور انہیں اس سے متعلق کیسے پتہ چلا اس بات سے پردہ اٹھاتے ہوئے بلال قطب نے بتایا کہ یہ بات ایک لیکچر کے دوران ہوئی تھی کہ ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ جس شخص نے داڑھی رکھی ہے ، ٹوپی پہنی ہے اور ایک خاص قسم کا ذوالجناح بنا ہوا ہے تو وہ عالم دین ہی ہو گا۔ بلال قطب نے بتایا کہ ایک شخص سے میری دبئی میں ملاقات ہوئی، دبئی میں جہاں ملاقات ہوئی یہ وہاں انویسٹرز ہیں بلکہ کنسلٹنٹ ایڈوائزر ہے شیخ محمد کا۔ اس شخص کی وہاں گلف کیپ کمپنی ہے ۔ دبئی میں ٹیلی فون پر اذان آتی ہے، اسی دوران ہم نے دو نمازیں پڑھ لیں اور میں نے دیکھا کہ وہ نماز پڑھنے نہیں آیا، میرا یہ خیال تھا کہ ان کو امامت کروانی چاہئے، جب میں نے اس حوالے سے اپنے ساتھی سے پوچھا کہ یہ نماز کیوں نہیں پڑھتے تو میرے ساتھی کا کہنا تھا کہ اس لئے کہ یہ مسلمان نہیں، جس پر مجھے شدید حیرت ہوئی کیونکہ عربی انہیں آتی تھی، فارسی ان کو آتی تھی، سرائیکی ان کو آتی تھی، اردو ان کو آتی تھی، پنجابی کے وہ ماہر تھے۔ جب میری ان سے گفتگو ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میں ڈی جی خان کے اندر 18سال مسجد کی امامت کے فرائض سر انجام دیکر اب میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں یہاں پر آگیا ہوں۔ میں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے، آپ تو مسلمان نہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ میری جاب تھی ۔بلال قطب نے ایک اور واقعہ بتایا کہ معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے گھٹنے تبدیل کئے گئے تھے۔ انہوں نے گھٹنوں کا آپریشن برطانیہ سے کروایا تھا، مجھے جب ڈاکٹر اسرار کے پاس جانے کا اتفاق ہوا تووہ زیادہ حرکت نہیں کر سکتے تھے اور رمضان کا مہینہ تھا تو ڈاکٹر صاحب کا ذوق اور شوق تھا کہ یہ برطانیہ میں ہی رمضان گزاریں جس کیلئے ہم نے ایسی جگہ تلاش کرنا شروع کر دی جہاں ڈاکٹر صاحب رمضان گزار سکیں۔اسی تلاش کے دوران ہم نے برمنگھم میں ایک مسجد دیکھی جہاں سے قرأت کی اس قدر خوبصورت آواز آرہی تھی کہ لگتا تھا کہ جیسے شہد کی مکھیاں بھنبھنا رہی ہوں۔ ڈاکٹر اسرار احمد نے بھی اس مسجد میں رمضان گزارنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ بلال قطب کا کہنا تھا کہ وہاں سے قرأ عراقی انداز میں قرأت کر رہے تھے جو کہ نہایت ہی نایاب قرأت سمجھی جاتی ہے۔جب پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ برمنگھم میں مسجد نہیں ہے یہ غیر مسلم کا ایک انسٹی ٹیوشن ہے جہاں پر اسلام سکھایا جاتا ہے۔ تب مجھے دبئی میں اس غیر مسلم جس نے ڈی جی خان میں 18سال مسجد میں امامت کروائی تھی کا تمام واقعہ سمجھ آگیا، انہوں نے پاکستان میں امام مسجد بن کر رہنے کیلئے کہیں سے تربیت لی ہو گی، امامت کروائی ہو گی، اپنا نقطہ نظر لوگوں تک پہنچایا ہو گا، اپنا اسلام بیچا ہو گا، اور اس بیچے ہوئے پر بہت سے خریدار بھی ہوئے ہونگے۔ اور ان کی وجہ سے معاشرے میں جو تبدیلی آئی ہو گی اس کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے 18سال کیا ہم یہ کام 18صدیوں میں نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی