07:46 pm
اللہ کے نام پر صرف ایک روپیہ دے جا، ایک ڈاکٹر فقیرنی جو زندگی بھر صرف ایک روپیہ مانگتی رہی

اللہ کے نام پر صرف ایک روپیہ دے جا، ایک ڈاکٹر فقیرنی جو زندگی بھر صرف ایک روپیہ مانگتی رہی

07:46 pm

انسان کی زندگی خوابوں سے جڑی ہوتی ہے اور ان خوابوں کی تعبیر کا حصول ہی درحقیقت اس کے سینے میں موجود دل کی دھڑکنوں کو قائم رکھتا ہے جب تک خواہش ہوتی ہے انسان اس خواہش کے حصول کے لیے خود کو متحرک رکھتا ہے اور جب خواہشیں ختم ہو جاتی ہیں تو یہ جسم صرف آتی جاتی سانسوں کا ایک منبع بن جاتا ہے- ایسا ہی کچھ راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ کی ڈاکٹر سیدہ رفعت سلطانہ کے ساتھ بھی ہوا - سیدہ ڈاکٹر رفعت سلطانہ کا تعلق ایک کھاتے پیتے پڑھے لکھے گھرانے سے تھا معاشی آسودگی انسان کی شخصیت کو
ایک بے نیازی بخش دیتی ہے- ایسا ہی کچھ رفعت سلطانہ کے ساتھ ہوا بچپن کے دور کو ہنستے کھیلتے گزارنےکے بعد ذہین اور خوبصورت رفعت سلطانہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لندن روانہ ہو گئيں وہاں سے جب واپس آئيں تو ڈاکٹری کی ڈگری بھی ساتھ لے کر آئیں-اپنے وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار رفعت سلطانہ نے اپنی پریکٹس کا آغاز اپنے علاقے میں ہی کر دیا جہاں پر ایک ساتھی ڈاکٹر کی محبت میں دل ہار بیٹھیں- ناز و نعم میں پلی ہوئی رفعت سلطانہ جن کی ہر خواہش بچپن سے لے کر اب تک بن مانگے پوری ہو رہی تھی محبت کے معاملے میں بھی خوش قسمت ثابت ہوئيں اور جس کو چاہا اس کو پا لیا-مگر کاتب تقدیر نے ان کی زندگی میں کچھ اور لکھ رکھا تھا شادی کے کچھ ہی دنوں کے بعد ان پر یہ روح فرسا انکشاف ہوا کہ ان کا جیون ساتھی ان سے بے وفائی کر رہا ہے اور اس نے کسی اور سے شادی کر لی ہے- بات صرف بے وفائی تک ہوتی تو شائد برداشت بھی ہو جاتی مگر ان کے ظالم شوہر نے اس کے ساتھ ساتھ دھوکے سے ڈاکٹر رفعت سلطانہ کی ساری جائیداد بھی اپنے نام کروا کر ان کو گھر سے نکال دیا-پے در پے ملنے والے صدموں نے ڈاکٹر رفعت سلطانہ کے حساس دل و دماغ کو بری طرح متاثر کیا اور وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں مگر خانداںی اقدار اور شرافت کو فراموش نہ کر پائيں- واہ کینٹ کی گلیوں میں بھٹکتے ہوئے لوگوں نے انہیں کئی بار دیکھا سالوں تک انہوں نے اپنا اوڑھنا بچھونا انہی گلیوں کو بنا لیا جہاں پر ضرورت پڑنے پر وہ گزرتے لوگوں سے صرف اللہ کے نام پر ایک روپیہ مانگتیں یا پھر انگریزی میں کہتیں کہ پلیز گیو می ون روپیز- اگر کوئی پانچ روپے دے دیتا تو اس کو روک کر چار روپے اس کو واپس کر دیتیں اور دینے والے سے صرف ایک ہی روپیہ لیتیں-چار سال قبل دس دسمبر 2016 کو زندگی کی بازی ہار گئیں اور انتقال فرما گئيں- اپنوں کے ظلم اور زیادتی کا شکار ڈاکٹر رفعت سلطانہ کی موت کی خبر جب شہر میں پھیلی تو پورا شہر ان کا رشتے دار بن گیا اور ان کے سوگ میں اسکول دوکانیں سب بند ہو گئیں- لوگوں نے انہیں ایک روپے والی مائی اور معائی مجذوبہ کا نام دیا اور ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-سوگواروں نے ان کی قبر پر کتبے میں بھی ان کا نام ایک روپے والی مائی ہی کندہ کروایا اور دعاؤں کے سائے میں ان کو دفن کیا زندگی کے بیس سال تک وہ اس شہر کے لوگوں سے صرف ایک روپیہ مانگتی رہیں- ان کے مرنے کے بعد اس شہر کے لوگوں نے انہیں لاکھوں محبتوں کے سائے میں دفن کیا-

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن ارکان پر مخالفین سے پیسے لینے کے الزامات ، فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو جواب دینے کیلئے کتنا وقت مانگ لیا؟

الیکشن کمیشن ارکان پر مخالفین سے پیسے لینے کے الزامات ، فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو جواب دینے کیلئے کتنا وقت مانگ لیا؟

پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

ملک کےمتعددمقامات پرموسلادھاربارش کاامکان

ملک کےمتعددمقامات پرموسلادھاربارش کاامکان

مخدوم ہارون بخاری  بال با ل بچ گئے

مخدوم ہارون بخاری بال با ل بچ گئے

چیف جسٹس ہاؤس کیلئے ٹی وی خریدنےکا اشتہار جاری،اعلیٰ افسران کی مراعات ان کی تنخواہوں سے زیادہ کیوں ؟تفریح کی چیزوں کیلئے عوامی پیسہ کیوں خر

چیف جسٹس ہاؤس کیلئے ٹی وی خریدنےکا اشتہار جاری،اعلیٰ افسران کی مراعات ان کی تنخواہوں سے زیادہ کیوں ؟تفریح کی چیزوں کیلئے عوامی پیسہ کیوں خر

آج سے کراچی میں مزید طوفانی بارشیں ۔۔ سیلاب کا خطرہ ۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ،سندھ کا کیا بنے گا؟ جانیے تفصیل

آج سے کراچی میں مزید طوفانی بارشیں ۔۔ سیلاب کا خطرہ ۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ،سندھ کا کیا بنے گا؟ جانیے تفصیل

سرکاری وپرائیویٹ ملازمین۔سکول کے بچوں کی موجیں ۔۔حکومت نے عام تعطیل کراعلان کردیا ۔ آج کی بڑی خبر

سرکاری وپرائیویٹ ملازمین۔سکول کے بچوں کی موجیں ۔۔حکومت نے عام تعطیل کراعلان کردیا ۔ آج کی بڑی خبر

ایک ایک کرکے سارے معاون خصوصی کرپشن الزامات پر مستعفی ہوگئے

ایک ایک کرکے سارے معاون خصوصی کرپشن الزامات پر مستعفی ہوگئے

وزیر اعظم تباہ حال معیشت کے باوجودبڑی بڑی باتوں میں غرق ہیں

وزیر اعظم تباہ حال معیشت کے باوجودبڑی بڑی باتوں میں غرق ہیں

لاہور میں خاتون کیساتھ گلی میں موٹر سائیکل سوار جوان نے ۔۔۔۔ ! افسوسناک ویڈیو لنک میں

لاہور میں خاتون کیساتھ گلی میں موٹر سائیکل سوار جوان نے ۔۔۔۔ ! افسوسناک ویڈیو لنک میں

عمران خان میرے بہترین دوست ہیں ، سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کپتان بارے کیا بیان دیدیا ، دنیا ہکا بکا

عمران خان میرے بہترین دوست ہیں ، سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کپتان بارے کیا بیان دیدیا ، دنیا ہکا بکا

پیپلز پارٹی کو زبردست طاقت مل گئی ، پاکستانی اہم ترین شخصیت پی پی میں شامل

پیپلز پارٹی کو زبردست طاقت مل گئی ، پاکستانی اہم ترین شخصیت پی پی میں شامل

پاکستان کے اہم شہر میں 80سالہ بابا جی 60سالہ دلہن بیاہ لائے

پاکستان کے اہم شہر میں 80سالہ بابا جی 60سالہ دلہن بیاہ لائے

وزیر اعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار

وزیر اعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار