07:47 pm
 صرف چھ ہزار سے کاروبار شروع  کرنے والی کم عمر بسمہ خان لاکھوں روپے کمانے میں کیسے کامیاب ہوئی؟ ایک مثالی کہانی

صرف چھ ہزار سے کاروبار شروع کرنے والی کم عمر بسمہ خان لاکھوں روپے کمانے میں کیسے کامیاب ہوئی؟ ایک مثالی کہانی

07:47 pm

عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کم عمر بچے ناتجربہ کار ہوتے ہیں اس وجہ سے وہ دنیا کے معاملات کو نہیں سمجھ سکتے اس وجہ سے کسی بھی کام کے حوالے سے ان پر اعتماد کرنا مشکل ہی سمجھا جاتا ہے اور والدین ان کو کاروبار کرنے کی اجازت تو کسی صورت نہیں دیتے- مگر اب وقت تبدیل ہوتا جا رہا ہے اور آج کے بچوں نے خود کو بڑی عمر کے افراد سے زيادہ قابل اور سمجھدار ثابت کر دیا ہے- ایسی ہی ایک لڑکی بسمہ خان بھی ہیں جنہوں نے صرف ایک سال قبل جب وہ صرف 17 سال کی تھیں انتہائی قلیل سرمائے سے اپنا بزنس شروع کیا تھا اور آج پاکستان کی کم عمر ترین
اپنے بل بوتے پر لکھ پتی بننے کا اعزاز ان کے پاس ہے-تفصیلات کے مطابق عیدی کے طور پر ملنے والے چھ ہزار روپے سے بسمہ خان نے بالوں کے لیے ہئير آئل بنایا اور اس کی فروخت انہوں نے سوشل میڈیا کی مدد سے شروع کر دی- اس کے لیے انہوں نے بی کے کئیر کے نام سے اپنا ایک سوشل میڈیا اکاونٹ بنا لیا -اس کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع سے انہوں نے اپنی کمپنی لانچ کر دی اور کام کو سخت محنت اور توجہ سے بڑھانا شروع کر دیا- اس موقع پر انہوں نے صرف تیل کی فروخت پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنے ڈيزائن کردہ کپڑوں کا برانڈ بھی لانچ کر دیا- جس نے ان کی کامیابی کو چار چاند لگا دیے اور ان کا کاروبار تیزی سے ترقی کرنے لگا-ان کامیابیوں نے بسمہ خان کو اس قابل کر دیا تھا کہ وہ نہ صرف اپنے تعلیمی اخراجات خود پورے کرنے لگی تھیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کے لیے بی کے فاونڈیشن کے نام سے ایک ادارہ بھی بنا ڈالا-اس ادارے کو چلانے کے لیے انہوں نے اپنے منافع کا ایک حصہ مختص کر دیا اوراس بات کو یقینی بنایا کہ وہ اس منافع سے صرف خود فائدہ نہ اٹھائيں بلکہ اس سے غریب اور مستحق لوگوں کی مدد بھی کریں-بسمہ خان کی یہ کامیابی درحقیقت ان لوگوں کے لیے ایک مثال ہے جو کہ کم سرمائے سے کسی قسم کے کاروبار کی کامیابی کے لیے مایوسی کا شکار ہیں- اس کے ساتھ ان لڑکیوں کا بھی حوصلہ بڑھاتی ہے جو کہ گھر کے اندر بیٹھ کر کام کرنے کی خواہشمند ہیں اور اپنے پیروں پر کھڑی ہونا چاہتی ہیں-

تازہ ترین خبریں

مکان کی تعمیر کیلئے 20لاکھ کا قرضہ، عوام کیلئے اہم اعلان

مکان کی تعمیر کیلئے 20لاکھ کا قرضہ، عوام کیلئے اہم اعلان

کیا امریکا اپنے جدید ’’بی 21‘‘ طیارے سے چین پر ایٹم بم برسائے گا؟

کیا امریکا اپنے جدید ’’بی 21‘‘ طیارے سے چین پر ایٹم بم برسائے گا؟

وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

الیکشن کمیشن ارکان پر مخالفین سے پیسے لینے کے الزامات ، فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو جواب دینے کیلئے کتنا وقت مانگ لیا؟

الیکشن کمیشن ارکان پر مخالفین سے پیسے لینے کے الزامات ، فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو جواب دینے کیلئے کتنا وقت مانگ لیا؟

پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

ملک کےمتعددمقامات پرموسلادھاربارش کاامکان

ملک کےمتعددمقامات پرموسلادھاربارش کاامکان

مخدوم ہارون بخاری  بال با ل بچ گئے

مخدوم ہارون بخاری بال با ل بچ گئے

چیف جسٹس ہاؤس کیلئے ٹی وی خریدنےکا اشتہار جاری،اعلیٰ افسران کی مراعات ان کی تنخواہوں سے زیادہ کیوں ؟تفریح کی چیزوں کیلئے عوامی پیسہ کیوں خر

چیف جسٹس ہاؤس کیلئے ٹی وی خریدنےکا اشتہار جاری،اعلیٰ افسران کی مراعات ان کی تنخواہوں سے زیادہ کیوں ؟تفریح کی چیزوں کیلئے عوامی پیسہ کیوں خر

آج سے کراچی میں مزید طوفانی بارشیں ۔۔ سیلاب کا خطرہ ۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ،سندھ کا کیا بنے گا؟ جانیے تفصیل

آج سے کراچی میں مزید طوفانی بارشیں ۔۔ سیلاب کا خطرہ ۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ،سندھ کا کیا بنے گا؟ جانیے تفصیل

سرکاری وپرائیویٹ ملازمین۔سکول کے بچوں کی موجیں ۔۔حکومت نے عام تعطیل کراعلان کردیا ۔ آج کی بڑی خبر

سرکاری وپرائیویٹ ملازمین۔سکول کے بچوں کی موجیں ۔۔حکومت نے عام تعطیل کراعلان کردیا ۔ آج کی بڑی خبر

ایک ایک کرکے سارے معاون خصوصی کرپشن الزامات پر مستعفی ہوگئے

ایک ایک کرکے سارے معاون خصوصی کرپشن الزامات پر مستعفی ہوگئے

وزیر اعظم تباہ حال معیشت کے باوجودبڑی بڑی باتوں میں غرق ہیں

وزیر اعظم تباہ حال معیشت کے باوجودبڑی بڑی باتوں میں غرق ہیں

لاہور میں خاتون کیساتھ گلی میں موٹر سائیکل سوار جوان نے ۔۔۔۔ ! افسوسناک ویڈیو لنک میں

لاہور میں خاتون کیساتھ گلی میں موٹر سائیکل سوار جوان نے ۔۔۔۔ ! افسوسناک ویڈیو لنک میں

عمران خان میرے بہترین دوست ہیں ، سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کپتان بارے کیا بیان دیدیا ، دنیا ہکا بکا

عمران خان میرے بہترین دوست ہیں ، سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کپتان بارے کیا بیان دیدیا ، دنیا ہکا بکا