03:03 pm
یا اللہ ہم سب کو ایمان پر موت نصیب فرما ، قیامت کی کون کونسی نشانیاں پوری ہوگئیں؟ معروف علماء نے خطرے کی گھنٹی بجادی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام میں قرب قیامت کی کچھ نشانیاں بتائی گئی ہیں جن میں 77چھوٹی اور 12بڑی ہیں۔ جب یہ نشانیاں پوری ہو جائیں گی تو قیامت برپا ہو جائے گی۔ اب معروف علماء نے اس حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور بتا دیا ہے کہ ان میں سے بیشتر نشانیاں پوری ہو چکی ہیں اور قیامت اب قریب تر آ چکی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق علماء کی طرف سے بتائی گئی ان پوری ہو جانے والی نشانیوں میں کورونا وائرس کی وباء،
ٹیکنالوجی کا عروج اور ایلن مسک کا سپیس ایکس مشن کے تحت انسان کو کامیابی سے خلاء میں پہنچانا و دیگر شامل ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کے علماء نے کورونا وائرس کے متعلق خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے ان علماء کا کہنا ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں ایک یہ بھی ہے کہ قیامت سے قبل ایک بہت بڑی وباء پھیلے گی اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ ممکنہ طور پر کورونا وائرس وہی وباء ہو سکتی ہے۔ ایران کے عالم علی رضا بیناہیان نے حتمی طور پر کہا ہے کہ ”بڑی وباء امام مہدی کے ظہور سے پہلے آئے گی، چنانچہ اگر کورونا وائرس ہی وہی وباء ہوئی تو امام مہدی کا ظہور قریب تر آ چکا ہے جس کے کچھ عرصہ بعد قیامت برپا ہو جائے گی۔“ علماء کرام قرب قیامت کی ایک نشانی یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ قیامت سے قبل ایسا زمانہ آ جائے گا کہ وقت بہت تیزی سے گزرے گا۔ چنانچہ علماء کا کہنا ہے کہ یہ نشانی بھی پوری ہو چکی ہے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا آنے کے بعد سے دنیا اس قدر باہم مربوط اور منسلک ہو گئی ہے کہ کسی کو وقت کا احساس ہی نہیں رہتا اور ایسا لگتا ہے کہ وقت پر لگا کر اڑ رہا ہے۔ اس نشانی کے متعلق حدیث پر اپنی رائے دیتے ہوئے عالم دین شیخ ابن باز نے کہہ رکھا ہے کہ ”ایک وقت تھا کہ خط ڈاک کے ذریعے بھیجے جاتے تھے اور دوسرے شخص تک پہنچنے میں ہفتے اور مہینے لگتے تھے۔ اس سے پہلے مواصلات کے ذرائع اس سے بھی سست تھے لیکن آج آن واحد میں پیغامات دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ رہے ہیں، چنانچہ اس حدیث کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ نشانی بھی پوری ہو چکی ہے کہ آج ٹیکنالوجی کے اس دور میں وقت ایک طرح سے اپنی اہمیت ہی کھو چکا ہے۔صحیح بخاری کی ایک حدیث کے مطابق قرب قیامت کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ اقتدار غلط لوگوں کے ہاتھوں میں دے دیا جائے گا۔ علماء کرام اس نشانی کے متعلق بھی کہتے ہیں کہ آج دنیا بھر کے ممالک کے حکمرانوں کی طرف دیکھیں تو صاف پتا چلتا ہے کہ یہ نشانی بھی پوری ہو چکی ہے۔صحیح بخاری ہی میں ایک اور نشانی بتائی گئی ہے کہ قیامت سے قبل لوگ بلندترین عمارت بنانے میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کریں گے۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ وہی دور شروع ہو چکا ہے۔ دنیا بھر میں بلند و بالا عمارتیں کھڑی ہو چکی ہیں اور جس ملک میں سب سے بلند ترین عمارت موجود ہو، وہاں کے حکمران اور شہری اسے فخر کا سبب گردانتے ہیں۔ ان جیسی دیگر کئی نشانیوں کے متعلق بھی علماء کا کہنا ہے کہ وہ پوری ہو چکی ہیں اور اب امام مہدی کا ظہور اور قیامت قریب تر آ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

قرآن مجید کی ایسی سورۃ مبارکہ جو زانی کو زنا سے ، بیگناہ کو قید سے، گردوں کو پتھری سے نجات دلا دے،رزق اتنا کشادہ کر دے

رزق میں بے پناہ اضافہ ہوگا ، بس اللہ پاک کا یہ مختصر سا نام پڑھ لیا کریں

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ پاک سے پوچھا یہ سفید بال کیا ہے؟اللہ پاک نے کیا ارشاد فرما یا ؟ جانیں

سڑکوں پر موجود پیلے اور سفید رنگ کی لائنوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟روڈ پر نکلنے سے قبل آپ کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہئے

بارش کے بعد مٹی سے خوشبو کیوں آتی ہے؟ جانیں حیرت انگیز معلومات

حضرت علیؓ کا ایسا فیصلہ کہ فریقین اپیل لیکر عدالت نبویؐ میں پیش ہو گئے حضورﷺ نے پھر اپنے داماد اورچچازاد کے فیصلے پر کیا کہا؟

پاکستان کے معروف قبرستان سے عورت کے رونے کی آوازیں ، لال کپڑوں میں دلہن ، رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ جس ہزاروں پاکستانیوں نے دیکھا

’’اللہ پاک کی قدت‘‘ وہ پرندہ جو 10ماہ تک دن رات مسلسل اڑتا رہتا ہے ، وہ اس دوران اپنی خوراک کیسے پوری کرتا ہے ، جانیں