09:50 pm
ایک مرتبہ ایک بادشاہ نے اپنے وزیر کو آدھی سلطنت دینے کو کہا ، لیکن ساتھ میں کچھ شرائط بھی عائد کیں

ایک مرتبہ ایک بادشاہ نے اپنے وزیر کو آدھی سلطنت دینے کو کہا ، لیکن ساتھ میں کچھ شرائط بھی عائد کیں

09:50 pm

وزیر نے لالچ میں آکر شرائط جاننے کی درخواست کی بادشاہ نے شرائط 3 سوالوں کی صورت میں بتائیں۔
سوال نمبر 1: دنیا کی سب سے بڑی سچائی کیا ہے؟
سوال نمبر 2 : دنیا کا سب سے بڑا دھوکا کیا ہے؟
...سوال نمبر 3 : دنیا کی سب سے میٹھی چیز کیا ہے ؟
بادشاہ نے اپنے وزیر کو حکم دیا کہ وہ ان تین سوالوں کے جواب ایک ہفتہ کے اندر اندر 
بتائے بصورت دیگر سزائے موت سنائی جائے گی۔وزیر نے سب پہلے دنیا کی بڑی سچائی جاننے کے لئے ملک کے تمام دانشوروں کو جمع کیا اور ان سے سوالات کے جواب مانگے ۔انہوں نے اپنی اپنی نیکیاں گنوائیں ۔لیکن کسی کی نیکی بڑی اور کسی کی چھوٹی نکلی لیکن سب سے بڑی سچائی کا پتہ نہ چل سکا۔اس کے بعد وزیر نے دنیا کا سب سے بڑا دھوکا جاننے کے لئے کہا تو تمام دانشور اپنے دئے ہوئے فریب کا تذکرہ کرتے ہوئے سوچنے لگے کہ کس نے کس کو سب سے بڑا دھوکا دیا لیکن وزیر اس سے بھی مطمئن نہیں ہوا اور سزائے موت کے خوف سے بھیس بدل کر وہاں سے فرار ہوگیا ۔چلتے چلتے رات ہوگئی ،اسی دوران اس کو ایک کسان نظر آیا جو کھرپی سے زمین کھود رہا تھا۔ کسان نے وزیر کو پہچان لیا ،وزیر نے اس کو اپنی مشکل بتائی جسے سن کر کسان نے اس کے سوالوں کی جواب کچھ یوں دئے دنیا کی سب سے بڑی سچائی موت ہے ۔ دنیا کا سب سے بڑا دھوکا زندگی ہے۔ تیسرے سوال کا جواب بتانے سے پہلے کسان نے کہا کہ میں اگر تمہارے سارے سوالوں کےجواب بتادوں تو مجھے کیا ملے گا ،سلطنت تو تمہارے ہاتھ آئے گی۔ یہ سن کر وزیر نے اسے بیس گھوڑوں کی پیشکش کی اور اسے ہی اصطبل کا نگران بنانے کی بھی پیشکش کی۔کسان نے یہ سن کر جواب دینے سے انکار کر دیا ۔وزیر نے سوچا کہ یہ تو آدھی سلطنت کا خواب دیکھ رہا ہے ۔وزیر جانے لگا تو کسان بولا کہ اگر بھاگ جاؤگے تو ساری زندگی بھاگتے رہو گے اور بادشاہ کے بندے تمہارا پیچھا کرتے رہیں گے اور اگر پلٹو گے تو جان سے مارے جاؤگے۔یہ سن کر وزیر رک گیا اور کسان کو آدھی سلطنت کی پیشکش کی لیکن کسان نے اسے لینے سے انکار کر دیا ۔اتنے میں ایک کتا آیا اور پیالے میں رکھے ہوئے دودھ میں سے آدھا پی کر چلا گیا ۔کسان نے وزیر سے کہا مجھے آدھی سلطنت نہیں چاہیے بس تم اس بچے ہوئے دودھ کو پی لوتو میں تمہارے تیسرے سوال کا جواب بتادوں گا ۔یہ سن کر وزیر تلملا گیا مگر اپنی موت اور جاسوسوں کے ڈر سے اس نے دودھ پی لیا۔وزیر نے دودھ پی کر کسان کی طرف دیکھا اور اپنے سوال کا جواب مانگا تو کسان نے کہا کہ دنیا کی سب سے میٹھی چیز انسان کی غرض ہے جس کے لئے وہ ذلیل ترین کام بھی کر جاتا ہے...!!!

تازہ ترین خبریں

 وفاقی وزیر اطلاعات نے یورپی یونین کی سفیر کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا

وفاقی وزیر اطلاعات نے یورپی یونین کی سفیر کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا

شہباز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں،قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم عمران خان 

شہباز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں،قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم عمران خان 

حکومت اور اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ۔۔۔ جمعہ کے دن کیا ہونے جارہا ہے؟ حیرت انگیز خبر 

حکومت اور اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ۔۔۔ جمعہ کے دن کیا ہونے جارہا ہے؟ حیرت انگیز خبر 

علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔۔عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی 

علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔۔عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی 

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

ایدھی فاونڈیشن نے ایک مرتبہ سب کے دل جیت لئے ۔۔ ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ سب حیران ہوگئے

ایدھی فاونڈیشن نے ایک مرتبہ سب کے دل جیت لئے ۔۔ ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ سب حیران ہوگئے

کراچی، لانڈھی لیبر اسکوائرکے قریب لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ۔۔۔ نْقصانات کا خدشہ

کراچی، لانڈھی لیبر اسکوائرکے قریب لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ۔۔۔ نْقصانات کا خدشہ

اسلام آباد کے باسیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا

اسلام آباد کے باسیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا

یورپی یونین کی سفیر آندرولا کمینہرا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات 

یورپی یونین کی سفیر آندرولا کمینہرا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات 

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت ۔۔۔ صدر پاکستان بھی میدان میں آگئے 

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت ۔۔۔ صدر پاکستان بھی میدان میں آگئے 

ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون ۔۔۔۔ شہری تیار کرلیں ۔۔۔ کورونا کے وار ختم نہیں ہونے والے

ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون ۔۔۔۔ شہری تیار کرلیں ۔۔۔ کورونا کے وار ختم نہیں ہونے والے

1948سےاسرائیلی فوج فلسطینیوں پرظلم کررہی ہے ۔نازی جرمنی سے بھی زیادہ گھنانے جرائم آج اسرائیل کر رہا ہے۔شہباز شریف 

1948سےاسرائیلی فوج فلسطینیوں پرظلم کررہی ہے ۔نازی جرمنی سے بھی زیادہ گھنانے جرائم آج اسرائیل کر رہا ہے۔شہباز شریف 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ