10:51 pm
کیا آپ جانتے ہیں کہ اے ٹی ایم کا پن کوڈ چار ہندسوں کا کیوں ہوتا ہے؟

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بینک کے اے ٹی ایم میں مستعمل پن کوڈ کے استعمال اور اہمیت سے ہم سب واقف ہیں۔ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ چار اعداد پر مشتمل ہوتا ہے مگر کیوں؟ اس کا جواب دنیا میں صرف ایک شخص کو معلوم تھا اور آخر کار انہوں نے اب یہ راز سب کو بتا دیا ۔وہ یہ کہ ہم سب آج چار اعداد پر مشتمل پن کوڈ ان کی بیگم کی وجہ سے استعمال کرتے ہیں۔ یہ صاحب جان شیپر ڈبیرن ہیں
جو 15مئی 2010 کو چل بسے تھے۔عمر کے آخری دور میں وہ سکاٹ لینڈ میں اپنے چھوٹے سے 
مچھلی فارم سے مچھلیاں چرانے والے شریرسی لائنز کو ان کی شرارتوں سے باز رکھنے کی خاطر کوئی حل ڈھونڈ رہے تھے۔ شیپرڈ نے بتایاکہ جب انہوں نے اے ٹی ایم مشین کی ایجاد کے بعد پن کوڈ کی ایجاد کے بارے میں سوچا تو باورچی خانے میں کام کرتی اپنی بیگم صاحبہ سے بات کی۔ جب وہ فوج میں تھے تو ان کی پہچان ایک نمبر تھا جس میں چھ اعداد تھے۔ اگرچہ انھیں یہ سارے اعداد یاد تھے لیکن ان کی بیگم کو ان میں سے صرف چار اعداد یاد تھے،اور انہوں نے کہا کہ چھ ہندسے یاد رکھنا کافی مشکل ہے ۔ یہی وجہ تھی کہ شیپرڈ نے پن کوڈ کے لیے اپنی بیگم کی یاداشت مد نظر رکھتے ہوئے صرف چار اعداد مقرر کیے۔ اس سے پہلے شیپرڈ اے ٹی ایم مشین بھی ایجاد کر چکے تھے۔ آج ہمیں رات گئے رقم کی ضرورت پیش آجائے یا کہیں دور دراز علاقے میں سفر کے دوران اچانک رقم درکار ہو تو ہمیں پتاچلتا ہے کہ اے ٹی ایم مشین کتنی بڑی نعمت ہے۔ ہم مشین میں کارڈ ڈال کر رقم نکالتے اور سکھ کا سانس لیتے ہیں ۔لیکن کبھی اس عظیم شخص کے بارے میں نہیں سوچتے جس نے یہ مشین ایجاد کرکے ہماری زندگی پر بہت بڑا احسان کیا۔ شیپرڈ کا کہنا تھا کہ ایک دن وہ غسل کررہے تھے۔ان کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اگر گاہکوں کو چاکلیٹ مشین سے مل سکتے ہیں تو ایسی مشین کیوں نہیں بنائی جاسکتی جو رقم ادا کرسکے۔ انہوں نے اپنا آئیڈیا بارکلے بینک کی انتظامیہ کو بتایا تو وہ فوراً اس مشین کی تیاری کے لیے تیار ہوگئے۔ پہلی مشین جون 1967 ء میں بارکلے بینک کی شمالی لندن میں واقع این فیلڈ برانچ میں لگائی گئی اور اس سے رقم نکالنے والے پہلے شخص ٹی وی فنکار ریگ وارنی تھے۔ شیپرڈ بتاتے تھے کہ ان دنوں پلاسٹک کے کارڈ نہیں ہوتے تھے ۔اس لیے مشین سے پیسے نکالنے کی خاطر چیک ہی استعمال ہوتے تھے جن پر ہلکا سا کاربن لگایا جاتا تھا۔ مشین چیک اور پن نمبر کا موازنہ کرکے رقم ادا کرتی تھی۔پہلے پہل بہت مسائل پیدا ہوئے اور کچھ مشینیں لوٹی بھی گئیں لیکن پھر یہ نظام بہت بہتر ہوگیا۔ انہوں نے یہ پیشن گوئی بھی کی تھی کہ آنے والوں برسوں میں کرنسی نوٹوں کا استعمال ختم ہوجائے گا اور ہر قسم کی لین دین کے لیے موبائل فون استعمال ہوں گے۔مرحومکی ایجاد کردہ اے ٹی ایم مشین تو دنیا کی کامیاب ترین ایجادات میں شمار ہوتی ہے لیکن وہ کہتے تھے کہ انہوں نے سی لائینز کو ڈرانے کے لیے بھی ایک مشین ایجاد کی تھی لیکن اس کی آواز سن کر وہ اور زیادہ تعداد میں آنے لگے تھے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 

تم میرے ساتھ بھاگ کر آئی ہواب کسی اور کے ساتھ بھاگنے کا ارادہ ہے ؟شوہر کمرے میں داخل ہوا تو اس نازی سہم گئی ، شوہر بولا ۔۔۔! تفصیلات لنک میں

ایک مرتبہ ایک بادشاہ نے اپنے وزیر کو آدھی سلطنت دینے کو کہا ، لیکن ساتھ میں کچھ شرائط بھی عائد کیں

الله کے اس نام کا بہت ہی پاورفل وظیفہ!چند دنوں میں حالات بدل جائیں گے ،

خانہ کعبہ کے اوپر سے کوئی بھی جہاز یا پرندہ کیوں نہیں گزر سکتا ۔۔۔؟کیا کعبہ شریف کے اوپر سے گزرنے والی ہر چیز خاکستر ہو جاتی ہے ؟ جانیں

ایک انسپکٹرکوطوائف سے عشق ہوگیا اورپھر اسے حاصل کرنے کے لیے اس نے تگ ودوشروع کر دی۔انسپکٹرخوشحال فیملی سے تعلق رکھتا تھا

مسلمانوں کیلئے صدقہ جاریہ ، قرآن پاک کی ایسی سورۃ جسے پڑھ کر جیسا بھی زہر کھایا ہو ، اثر نہیں کرے گا ، شیئر کریں

نبی کریم ﷺ نے خواب میں دیکھا کہ ’’دجال ‘‘ خانہ کعبہ کا طواف کررہا ہے ، دجال کا چہرہ ہو بہو کس شخص سے ملتا جلتا تھا ؟