07:13 pm
یہ چیزاگر آپ کو دکھائی دینے لگے تو سمجھ جائیں کہ آپ کی موت ہونے والی ہے

یہ چیزاگر آپ کو دکھائی دینے لگے تو سمجھ جائیں کہ آپ کی موت ہونے والی ہے

07:13 pm

نیویارک سے تعلق رکھنے والے 88 سالہ ایک بیمار شخص کو موت سے چند دن پہلے ایک رات انتہائی واضح اور حیران کن خواب نظر آیا، جس میں وہ کسی نامعلوم مقام پر ڈرائیونگ کر رہا ہوتا ہے اور اسے اپنی مرحوم ماں کی آواز سنائی دیتی ہے کہ’’سب ٹھیک ہے، تم ایک اچھے بچے ہو، مجھے تم سے محبت ہے‘‘۔ اس مریض جیسے تجربات زندگی کے آخری ایام میں بہت زیادہ عام ہیں اور بیشتر افراد کو حیران کن خواب اور ایسی چیزیں نظر آتی ہیں، جو اْن کے اندر موت کا ڈر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔یہ



چھپکلی کو مارنے سے ثواب ملنا تو آپ نے بھی سنا ہوگا لیکن دراصل اسے
دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ سینٹر فار ہوسپلسی اینڈ پالیاٹیو کیئر کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زندگی کے اختتام پر خواب اور مختلف تصورات موت کا قدرتی حصہ ہیں اور ایسے خواب اکثر سکون بخش، حقیقت پسندانہ اور معنویت کے حامل ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران زیادہ تر قریب المرگ مریضوں نے ایسے خوابوں کے تجربات کا ذکر کیا اور انہوں نے اسے بہت گہرا قرار دیا، مگر محققین کے مطابق یہ موت کے عمل کا نظروں سے اوجھل پہلو ہے۔اس تحقیق کے دوران محققین نے
75 سال یا اس سے زائد عمر کے مریضوں سے بات چیت کی جو کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیر علاج تھے اور ان سے ان کے خوابوں یا تصورات کے بارے میں معلوم کیا گیا۔ 400 سے زائد افراد سے بات کر کے انہوں نے نتائج یعنی خوابوں اور دیگر نظر آنے والی چیزوں، ان خوابوں اور موت کے درمیان وقت اور دیگر پہلوو?ں کا تجزیہ کیا۔ اس حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ زندگی کے اختتام کے قریب حیران کن خوابوں یا حقیقت جیسے مناظر نظر آنے کے بارے میں صدیوں سے مرحومین کے قریبی رشتے دار یا نگہداشت کرنے والے بتاتے رہے ہیں۔ ہماری تحقیق میں پہلی بار براہ راست مریضوں سے بات کرکے ان کی زندگی کے آخری ہفتوں یا مہینوں پر بات کی گئی تا کہ حقیقت جانی جا سکے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 88 فیصد
​​​​​​​مریضوں نے کم از کم ایک خواب کا ذکر کیا، جن میں وہ موت کی جانب بڑھ رہے یا خود کو مرا ہوا دیکھ رہے تھے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ تجربہ ذاتی طور پر معنی خیز اور جذباتی طور پر اطمینان بخش ہوتا ہے، جو کہ مریضوں کو بالکل حقیقی لگتا ہے حالانکہ ایسا منظر وہ اکثر خواب میں دیکھتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ بیشتر افراد کو ایسے خوابوں یا کھلی آنکھوں سے تصور میں مرحوم رشتہ دار اور دوست نظر آتے ہیں جبکہ کئی بار زندہ افراد بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ان کے بقول ’’مرحوم افراد کو دیکھنا ذہنی طور پر زیادہ اطمینان بخش ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر موت کا وقت قریب آنے پر ان مرحوم پیاروں کا نظر آنا بہت زیادہ ہو جاتا ہے، جو لوگوں کو ذہنی طور پر آخری وقت کے لیے تیار کرنے میں مدد دیتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا