02:31 pm
ملازم کے چہرے پر 3گولیاں ماریں اور پھر کے ماں کے منع کرنے پر اسے سجدے میں گرا کر اسے بھی گولیوں سے بھون ڈالا

ملازم کے چہرے پر 3گولیاں ماریں اور پھر کے ماں کے منع کرنے پر اسے سجدے میں گرا کر اسے بھی گولیوں سے بھون ڈالا

02:31 pm



اسلام آباد (احمد ارسلان ) قارئین گزشتہ دنوں پاکستان میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نیو ایئر نائٹ کے دوران ایک نوجوان زومبی کے استعمال کے بعد خود بھی زومبی بن گیا اور پھر اپنی والدہ ،نوکر اور اور ایک نامعلوم شخص کو قتل کر دیا اور خود بھی اپنی جان دیدی، یہ لرزہ خیز واقعہ کیا تھا اور کیسے پیش آیا ؟ یہ سب ہم آپ کو بتائیں گے۔۔


لوگوں کا جوق درجوق مسلم کانفرنس میں شمولیت اس بات کی نوید ہے کہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہو گا، چوہدری محمد آصف یعقوب
قارئین کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں ماں اور نوکر کو قتل کرنے والے نوجوان کے باپ نے پولیس کو بیان دے دیا ہے تاہم اس سے قبل ہم آپ کو اپنے ذرائع سے وہ خبر دیں گے جسے سن کر آپ بھی دہل جائیں گے ، پاکستان میں نیو ایئر نائٹ کے نام پر کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ نیو ایئر پرائیویٹ پارٹیز میں کیا کیا غلیظ ترین کا م ہوتے ہیں ؟ خدارا اپنے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔ ناظرین یکم جنوری کورات گئے کراچی کی ایک ہائو سنگ سوسائٹی کا نوجوان نیو ایئر نائٹ منانے ایک پرائیویٹ پارٹی کا رخ کرتا ہے ، یہ نوجوان تھوڑے بہت نشے کا بھی عادی ہے ۔ جنہوںنے پاکستان سمیت دنیا بھر کی نیو ایئر نائٹس دیکھی ہوں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں ان پارٹیوں میں پوری پوری رات بنا تھکے رقص کرتے ہیں اور کرتے چلے جاتے ہیں ۔ اس مسلسل رقص کیلئے کچھ نشہ آور گولیاں بھی استعمال کی جاتی ہیں جن کے استعمال کے بعد انسان اپنے ہوش و حواس میں نہیں رہتا اور جسم ایک طرح سے سُن سا ہو جاتا ہے ۔ خیر ۔۔ تو مذکورہ نوجوان نے بھی رقص سے قبل 3500روپے میں ملنے والی’’ زومبی ‘‘ نامی گولی کھائی اور پھر رقص شروع کر دیا ، وہ جوں جوں رقص کرتا جا تا اس کے اندر کا اضطراب بڑھتا جاتا ، یوں وہ دنیا جہاں سے بیگانہ ہو کررقص میں ڈوبتا چلا جا رہا تھا ۔اچانک اس کے جسم کو ایک جھٹکا سا لگا اور وہ زومبیز کی طرح حرکتیں کرنے لگا ، کبھی ایک ہاتھ اٹھاتا تو کبھی دوسرا ہاتھ اور پھر نہ جانے اس کے ذہن میںکیا آیا کہ اس نے اچانک ہی رقص کرنا چھوڑا اور ایک نوجوان کی جانب لپکا اور بالکل زومبی ہی کی طرح اس پر حملہ کر دیا ، نہیں معلوم اس کے پاس پستول پہلے سے موجود تھا یا وہاں کہیں سے اُسے ملا تاہم اس نوجوان نے دوسرےنوجوان کو بے رحمی سے قتل کر دیا ۔ اس قتل کے بعد نوجوان اپنے والد کو فون کرتا ہے اور کہتا ہے کہ بابا مجھ سے قتل ہو گیا ہے ، میں گھر آجائوں تو آپ مجھے تحفظ دیںگے؟ باپ نے بیٹے کو فوراً گھر بلا لیا مگر وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ ایک خونخوار درندے کو گھر میں دعوت دے رہے ہیں ۔ بیٹے کی شکل میں بھیانک موت اپنے ہی گھر کا رخ کر رہی تھی ۔نوجوان گھر پہنچا اور گھر میں داخل ہوتے ہی چیخ و پکار کرنے لگا ، گھر والوں سے لڑائی جھگڑا کرنے لگا ۔ ماں کو کمرے میں بند کر دیا جس پر خوفزدہ ہو کر گھر کا ملازم باہر کو بھاگا تو اس درندے نے اُس کے چہرے پر 3گولیاں مار کر اسے ہمیشہ کیلئے گہری نیند سلا دیا ۔ ماں نے یہ منظر دیکھا تو چیخ کر بولی ۔ کوئی میرے بیٹے کو گولی مار دے نہیں تو یہ سب کو مار دے گا ۔ بیٹے نے جونہی یہ الفاظ سنے تو ماں کے کمرے کی طرف لپکا اور ماں کو حکم دیا کہ سجدے میں گر جا ۔ ماں تو یوں بھی اپنے اِس بد بخت بیٹے کی گستاخی بھری باتیں سن کر آدھی مر چکی تھی ۔ اس نے غصے میں منہ پھیر لیا اور پھر اس بدبخت بیٹے نے ماں کی کمر پر گولی ماری ، وہ چکرا کر گری تو اگلی گولی بیٹے نے ماں کے عین ماتھے پر ماری جس سےوہ ہمیشہ کیلئے زندگی کو اللہ حافظ کہہ گئی ۔ یہ کارروائی کرکے نوجوان باہر نکلا اور کار میں سے سیگریٹ اٹھا کر بے فکری سے دھواں اڑانے لگا، پستول ابھی تک اس کے ہاتھ میں تھی اور یہ ایک بار پھر اپنے گھر کی طرف بڑھا مگر اس بار اسکی اپنی موت اس کا گھر پر بے صبری سے انتظار کر رہی تھی ۔ یہ جیسے ہی گھر پہنچا تو اُسی اثنا میں آنے والی پولیس نے اس قابو کرنے کی کوشش کی تاہم لڑکے کے پاس اسلحے کی موجودگی کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا اور یہ لڑکا پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گیا ۔ ایک ہی دن میں 3اموات ایک گھر میں جبکہ چوتھا نامعلوم شخص جو اُس نوجوان کے ہاتھوں قتل ہوا۔ قارئین گڈاپ تھانے کی حدود میں واقع ہاوسنگ سوسائٹی میں والدہ اور ملازم کو فائرنگ کرکےقتل کرنے والے نوجوان کے والد نے بھی پولیس کو بیان دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ شب نیو ایئر نائٹ پر میرا بیٹاباہر گیا تھا۔ صبح اسکی کال آئی کہ اسکا کسی کے ساتھ مسئلہ

تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلی سمٹ۔۔امریکا نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی 

موسمیاتی تبدیلی سمٹ۔۔امریکا نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی 

جہانگیر ترین اور عمران خان قریب آنے لگے ۔۔۔ ترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔

جہانگیر ترین اور عمران خان قریب آنے لگے ۔۔۔ ترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد بھارت کیلئے ایک اور بری خبر۔۔۔۔ برطانیہ نے نہایت اہم قدم اٹھا لیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد بھارت کیلئے ایک اور بری خبر۔۔۔۔ برطانیہ نے نہایت اہم قدم اٹھا لیا

سمارٹ لاک ڈاون کے بعد دارلحکومت میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

سمارٹ لاک ڈاون کے بعد دارلحکومت میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

 دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات

دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات

مہندی کی تقریب میں بیل کو نچانا مہنگا پڑگیا ۔۔۔۔  دولہا اور اس کا باپ گرفتار

مہندی کی تقریب میں بیل کو نچانا مہنگا پڑگیا ۔۔۔۔ دولہا اور اس کا باپ گرفتار

خودکار الیکٹرک کار کو بڑا حادثہ ۔۔۔۔ مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر

خودکار الیکٹرک کار کو بڑا حادثہ ۔۔۔۔ مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر

ایک اور معاون خصوصی ۔۔۔ ۔ کس کو کونسا معاون خصوصی بنادیا گیا ۔۔ آپ بھی جان لیں 

ایک اور معاون خصوصی ۔۔۔ ۔ کس کو کونسا معاون خصوصی بنادیا گیا ۔۔ آپ بھی جان لیں 

علامہ عطاء محمد دیشانی پر ایف آئی آر درج کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی پی او بٹگرام تبدیل

علامہ عطاء محمد دیشانی پر ایف آئی آر درج کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی پی او بٹگرام تبدیل

تمام آپریشن روک دیے۔۔۔۔پمز انتظامیہ کا بڑا فیصلہ۔۔وجوہات کیا ہے آپ بھی جانیں

تمام آپریشن روک دیے۔۔۔۔پمز انتظامیہ کا بڑا فیصلہ۔۔وجوہات کیا ہے آپ بھی جانیں

وکیل جوڑے کی شادی ۔۔۔۔ دلہن نے حق مہر میں کیا مانگ لیا کہ سب حیرت میں مبتلا ہوگئے ؟؟

وکیل جوڑے کی شادی ۔۔۔۔ دلہن نے حق مہر میں کیا مانگ لیا کہ سب حیرت میں مبتلا ہوگئے ؟؟

بھارت سے آنے والے مسافر۔۔۔۔۔ این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا

بھارت سے آنے والے مسافر۔۔۔۔۔ این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا

علامہ عطا محمد دیشانی کی محنت رنگ لے آئی ۔۔ تین دن بعد بٹگرام کے خیر آباد فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی

علامہ عطا محمد دیشانی کی محنت رنگ لے آئی ۔۔ تین دن بعد بٹگرام کے خیر آباد فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی

عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما کیساتھ کیا ہوا ۔۔۔۔۔انتہائی تشویشناک خبر آگئی

عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما کیساتھ کیا ہوا ۔۔۔۔۔انتہائی تشویشناک خبر آگئی