04:18 pm
آدھی رات میں پیاس لگنے کی وجوہات اور حل کیا ہے؟جانیں

آدھی رات میں پیاس لگنے کی وجوہات اور حل کیا ہے؟جانیں

04:18 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اکثر و بیشتر افراد کی رات گہری نیند میں  پیاس کے سبب آنکھ کُھل جاتی ہے جس کے نتیجے میں پانی پینے کے لیے اُٹھنے اور پانی پینے کے بعد دوبارہ نیند آنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے جس کا حل تلاش کرنا لازمی ہے۔گرمیوں میں چھوٹی راتیں ہونے کے سبب جن افراد کو گہری نیند کے دوران پیاس کے سبب جاگنا
پڑتا ہے اُن کے لیے نیند کی کمی ہونے کے نتیجے میں آنے والا سارا دن پریشان یا ذہنی دباؤ میں گزرتا ہے، گہری نیند میں سے ایک بار جاگنے کے بعد دوبارہ نیند کا آنا نہایت مشکل ہوتا یا پھر گہری نیند میں جانے کے لیے کافی وقت بھی درکار ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق رات گئے گہری نیند میں پیاس لگنے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں، ایک یہ کہ دن میں کھانے کے دوران کتنا پانی استعمال کیا گیا ہے اور دوسری یہ کہ ایک دن میں کیا آٹھ گلاس یا اس سے زائد پانی کی مقدار لی گئی ہے یا نہیں۔ماہرین کے مطابق اکثر اوقات چائے، کافی، میٹھے مشروبات اور سوڈا ڈرنکس کو بھی پانی کے استعمال میں شمار کر لیا جاتا ہے جبکہ ایک دن میں آٹھ گلاس سادہ پانی پینا تجویز کیا جاتا ہے، آٹھ گلاس پانی پینے کے نتیجے میں بھی اگر رات میں پیاس کے سبب آنکھ کھل جائے تو اس کا مطلب ہے کہ جسم کو مزید پانی کی ضرورت ہے، پانی کی مقدار بڑھاکر ہر 10 سے 12 گلاس پر لے آئیں۔ماہرین کے مطابق میٹھے مشروبات، سوڈا، کولا ڈرنکس اور کیفین پر مشتمل مشروبات جیسے کے چائے اور کافی وغیرہ کے استعمال سے جسم میں موجود پانی زیادہ خارج ہو جاتا ہے اور انسان ڈیہائیڈریشن کا شکار ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دن میں زیادہ چائے یا کافی کے استعمال کے عادی ہیں تو رات میں جاگنے کے لیے تیار رہیں کیوں کہ جسم کو مطلوبہ پانی کی مقدار حاصل کرنے کے لیے دماغ میں پیاس کے سگنل ضرور بھیجے گا۔ماہرین کے مطابق صرف پانی کی کم مقدار ہی رات گئے پیاس کا سبب نہیں بنتی بلکہ دن بھر کھائی گئی غذا کا بھی اس میں براہ راست عمل دخل ہوتا ہے، ایسے افراد جنہیں رات نیند میں پیاس کا احساس جاگتا ہے انہیں ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ نمک اور مسالے والی غذاؤں کا استعمال کم کیا جائے ۔ماہرین کے مطابق مسالے والی غذاؤں کے استعمال سے سینے کا جلنا، تیزابیت کا ہونا اور پیاس کا لگنا عام بات ہے، ان سب ہی شکایات سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور نمکین اور مسالے والی غذاؤں کا کم استعمال کیا جائے۔ماہرین کے مطابق رات گئے سینے کی جلن ذیابطیس کی علامتوں میں سے بھی ایک علامت ہے، اگر اکثر اوقات سینے کی جلن محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔طبی ماہرین کے مطابق رات گئے نیند میں سے جاگنے سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے دن میں پانی کی مقدار زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور’کیفینیٹڈ‘ چائے اور کافی سے پر ہیز کریں، دن کے اوقات میں سادہ غذاؤں اور سادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ گہری نیند میں خلل نہ پڑے۔رات سونے سے قبل ایک گلاس پانی اپنی قریبی میز پر رکھ کر سوئیں تاکہ گہری نیند میں کچن میں جانے سے بچا جا سکے

تازہ ترین خبریں

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

عمرہ زائرین کے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ ۔۔۔۔ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لینگے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام