06:15 pm
 کل میں ایک ایسے آدمی کو جھنڈا دوں گا جس کے ہاتھوں اللہ فتح دیں گے

کل میں ایک ایسے آدمی کو جھنڈا دوں گا جس کے ہاتھوں اللہ فتح دیں گے

06:15 pm

خیبر، مدینہ کے قریب یہودیوں کا ایک مضبوط قلعہ تھا، جس کے سامنے تمام لشکروں کے قدم اکھڑ جاتے اور شہسوار دم توڑ جاتے۔ اس قعہ کی بلند و بالا چہار دیواری کی گئی تھی کہ اس کی بلندی تک دشمن کے تیر نہیں پہنچ سکتے تھے۔اسی چہار دیواری کے قریب نبی کریمؐ اور آپؐ کے لشکر نے پڑاؤ ڈالا۔ پہلے دن حضرت ابوبکرؓ اپنی تلوار لہراتے ہوئے نکلے، آپؓ کے ہاتھ میں جھنڈا تھا اور تمام مسلمان آپؓ کے پیچھے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلے اور دشمن
کے ساتھ خوب لڑے۔لیکن اسی دوران آفتاب غروب گیا اور مسلمان قلعہ میں داخل ہوئے بغیر واپس لوٹ آئے۔ دوسرے دن حضرت عمرؓ نے جھنڈا اٹھایا اور دشمن کے ساتھ خوب مقابلہ کیالیکن قلعہ پھر بھی فتح نہ ہوا، یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا اور ایک بار پھر مسلمان واپس لوٹ آئے۔ پھر نبی مکرمؐ نے فرمایا: میں کل ایک ایسے آدمی کو جھنڈا دوں گا جو خود بھی اللہ و رسولؐ سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور رسولؐ بھی اس سے محبت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھوں فتح دیں گے۔لوگوں نے اس حال میں رات بسر کی کہ ہر شخص کی تمنا تھی کہ اسے یہ شرف حاصل ہو، آپس میں سرگوشی کرتے رہے کہ آنحضورؐ کس کو جھنڈا دیں گے! حضرت عمرؓ کہنے لگے: میں نے صرف اسی دن امارت کی تمنا کی اس امید پر کہ میں وہ شخص ہو جاؤں جس سے اللہ اوراس کے رسولؐ محبت کرتے ہیں۔ جب صبح ہوئی تولوگوں کا ایک ہجوم آنحضرتؐ کے اردگرد جمع ہو گیا، تعداد مکمل ہو گئی اور صفیں سیدھی ہو گئیں، سب گردنیں لمبی کرکے دیکھنے لگے اور تمنا و آرزو کرنے لگے کہ اچانک نبی کریمؐ کی آواز بلند ہوئی:’’علی بن ابی طالبؓ کہاں ہیں؟‘‘ حضرت علیؓ حاضر خدمت ہوئے، آشوب چشم میں مبتلا تھے آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی تھی، حضورؐ نے پوچھا: علیؓ! تجھے کیا ہوا؟حضرت علیؓ نے عرض کی کہ آنکھیں دکھ رہی ہیں۔ حضورؐ نے فرمایا کہ میرے قریب ہوجاؤ۔ چنانچہ حضرت علیؓ قریب ہوئے۔ نبی پاکؐ نے ان کی آنکھوں میں اپنا لعاب دہن رکھا تو ان کو شفا ہو گئی۔ پھر آپؐ نے ان کو جھنڈا دیا اور فرمایا: ’’یہ علم لو، اور اسے لے چلو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تیرے ذریعہ فتح دیں۔حضرت علیؓ نے عرض کیا! یا رسول اللہؐ! کیا میں ان کے ساتھ قتال کروں تاوقتیکہ وہ ہماری طرح ہو جائیں۔حضورؐ نے فرمایا کہ ’’یوں ہی چلے جاؤ، ان کے میدان میں اتر کر پہلے انہیں اسلام کی دعوت دینا اور ان کو بتانا کہ ان پر اللہ کا کیا حق واجب ہے، خدا کی قسم! اگر تمہارے ذریعہ ایک شخص کو بھی ہدایت مل گئی تو یہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بدرجہا بہتر ہے۔‘‘ جب حضرت علیؓ یہودیوں کے اس قلعہ کے قریب گئے تو قلعہ کی چوٹی سے ایک یہودی نے جھانکا اور پوچھا کہ تم کون ہو؟ آپؓ نے فرمایا کہ میں علی بن ابی طالبؓ ہوں۔ یہودی نے کہا کہ قسم ہے اس کتاب کی جو موسیٰؑ پر نازل ہوئی تم ضرور غالب رہو گے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند