10:06 pm
تاریخ کی سب سے کم سن گواہی جو چار مہینے کے بچے نے دی

تاریخ کی سب سے کم سن گواہی جو چار مہینے کے بچے نے دی

10:06 pm

دُنیا قصے اور کہانیوں سے بھری پڑی ہے لیکن اس میں ایک قصہ ایسا ہے جس جیسا اور کوئی نہیں اور یہ قصہ اللہ تعالی خُود سُناتا ہے اور فرماتا ہے ۔نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ ٱلْقَصَصِ ترجمہ ( ہم سُناتے ہیں تُم کو سب سے بہترین قصہ) سورہ یوسف۔اور پھر اللہ قرآن پاک میں سورہ یُوسف میں اپنے نبی یُوسف علیہ السلام اور اُن کے بھائیوں کی کہانی سُناتا ہے اور بےشک یہ سب سے بہترین قصہ ہے۔چار مہینے کے بچے کی گواہی،یُوسف علیہ السلام کو جب اُن کے بھائیوں نے کنویں میں پھینکا
اور واپس چلے گئے تو اُس کنویں پر مدین کا ایک رہائشی مالک بن ذعر اپنے قافلے کے ساتھ آیا اور کنویں میں یُوسف علیہ السلام کو دیکھ کر حیران ہُوا پھر اُنہیں اپنے ساتھ مصر لے گیا اور وہاں یُوسف علیہ السلام کو سونے اور چاندی کے عوض مصر کے بادشاہ کے ہاتھ فروخت کر دیا (دُنیا کی تاریخ میں اس سے زیادہ گھاٹے کے سودے کی مثال کہیں نہیں ملے گی)۔عزیز مصر حضرت یُوسف علیہ السلام کو اپنے ساتھ اپنے محل لے گیا اُس وقت جناب یُوسف کی عمر 12 یا 17 برس کے درمیان تھی، عزیز مصر نے اپنی بیوی زلیخا سے کہا کہ اس غلام کو اعزاز و اکرام کیساتھ رکھا جائے۔۔یُوسف علیہ السلام کو اللہ پاک نے حُسن و جمال کا پیکر بنایا تھا زلیخا اس حُسن کی تاب نہ لاسکی اور ایک دن محل میں اکیلا دیکھ کر اللہ کےنبی کو لبھانے کی کوشیش کی، یُوسف علیہ السلام بھاگے، زلیخا نے اُن کا کُرتا پیچھے سے پکڑا جس سے کُرتا پھٹ گیا اور اسی وقت عزیزمصر بھی محل میں داخل ہُوا، عزیز مصر کو دیکھ کر زلیخا نے شور مچا دیا کے یُوسف میرے ساتھ بُرائی کا ارادہ رکھتا ہے لہذا اسے ابھی جیل خانے پھینک دیا جائے، زٗلیخا کا الزام سُن کر حضرت یُوسف اپنی صفائی میں بولے کے یہ الزام غلط ہے اور میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ ملکہ عالیہ خُود میرے ساتھ زور زبردستی کر رہی تھیں۔عزیز مصر نے حضرت یُوسف علیہ السلام کی بات سُنی اوربولا “اے یُوسف میںتمہاری بات کا کیسے یقین کروں کے تُم سچ کہہ رہے ہو”، حضرت یُوسف نے جواب دیا کہ گھر میں چار مہینے کا ایک بچہ ہے جو پالنے میں لیٹا ہے اور زلیخا کے ماموں کا بیٹا ہے اُس سے میری گواہی لے لیجیے مُجھے یقین ہے اللہ اُسے میری بے بسی کی گواہی دینے کے لیے زُبان عطا کرے گا۔چانچہ بچے کو پالنے سے عزیز مصر کے پاس پیش کیا گیا اور بچے نے فصیح زبان میں باآواز بُلند حضرت یُوسف کے حق میں گواہی دی ، اور اللہ پاک اس گواہی کا ذکر اپنی کتاب قُرآن پاک میں ہمیں سُناتا ہے۔إِن كَانَ قَمِيصُهُۥ قُدَّ مِن قُبُلٍۢ فَصَدَقَتْ وَهُوَ مِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ(سورہ یُوسف آیت 26)وَإِن كَانَ قَمِيصُهُۥ قُدَّ مِن دُبُرٍۢ فَكَذَبَتْ وَهُوَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ(سورہ یُوسف آیت 27)ترجمہ (اگر ان کا دامن سامنے سے پھٹا ہے تو وہ سچی ہے اور یہ جھوٹوں میں سے ہیں۔ اور اگر ان کا کرتا پیچھے سے پھٹا ہے تو وہ جھوٹی ہے یہ سچوں میں سے ہیں)۔یُوسف علیہ السلام کا کُرتا پیچھے سے پھٹا تھا جسے امیر مصر نے دیکھ کر کہا ” اے یُوسف تم اس کا خیال نہ کرو اور اے عورت تُم اپنے گُناہ کی معافی مانگو بیشک تُم گناہ گار ہو”۔تاریخ میں یہ سب سے کم سن گواہی ہے جوچار مہینے کے بچے نے دی اور اسے قبول کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان