09:04 pm
محمد ﷺ کے شہر مدینہ میں اک غریب کا استقبال

محمد ﷺ کے شہر مدینہ میں اک غریب کا استقبال

09:04 pm

حضرت عمر فاورق کے دور میں ایک بدو آپ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو آدھی رات کا وقت ہوچکا تھا ساتھ میں حاملہ بیوی تھی تو اس نے مدینے کی حدود کے پاس ہی خیمہ لگالیا اور صبح ہونے کا انتظار کرنے لگا، بیو ی کاوقت قریب تھا تو وہ درد سے کراہنے لگی ، حضرتعمر فاروق اپنے روز کے گشت پرتھے اور ساتھ میں ایک غلام تھا ، جب آپ نے دیکھا کے دور شہر کی حدود کے پاس آ گ جل رہی ہے اور خیمہ لگا ہوا ہے تو آپ نے غلام کو بھیجا
کہ پتا کرو کون ہے جب پوچھا تو اس نے ڈانٹ دیا کہ تمہیں کیوں بتاؤں ، آپ گئے اور پوچھا تو بھی نہیں بتایا۔ آپ نے کہا کہ اندر سے کراہنے کی آواز آتی ہے کوئی دردسے چیخ رہا ہے بتاؤ بات کیا ہے تو اس نے بتایا کہ میں امیر المومنین حضرت عمر فاروق سے ملنے مدینہ آیا ہوں میں غریب ہوں اور صبح مل کے چلاجاؤں گا ، رات زیادہ ہے تو خیمہ لگایا ہے اور صبح ہونے کا انتظار کررہا ہوں ، بیوی امید سے ہے اور وقت قریب آن پہنچا ہے تو آپ جلدی سے پلٹ کر جانے لگے کہ ٹھہر و میں آتاہوں۔ آپ نے اپنے گھر گئے اور فوراً اپنی زوجہ سے مخاطب ہوئے کہا کہ اگر تمہیں بہت بڑا اجر مل رہا تو لے لوگی زوجہ نےکہا کیوں نہیں تو آپ نے کہا چلو میرے دوست کی بیوی حاملہ ہے، وقت قریب ہے چلو اورجو سامان پکڑنا ہے ساتھ پکڑ لو، آپ کی بیوی نے گھی اور دانے پکڑ لیے اور آپ کو لکڑیاں پکڑنے کا کہا آپ نے لکڑیاں اپنے اوپر لادھ لیں۔۔ سبحان اللہ۔۔۔ جب وہ لوگ وہاں پہنچے تو فوراً کام میں لگ گئے بدو ایسے حکم چلاتا جیسے آپ شہر کے کوئی چوکی دار یا غلام ہیں۔ کبھی پانی مانگتا توآپ دوڑے دوڑے پانی دیتے کبھی پریشانی میں پوچھتا کہ تیر ی بیوی کو یہ کام آتا بھی ہے تو آپ جواب دیتے ، جبکہ اس کو کیا پتہ کہ امیرا لمومنین حضر ت عمرفاروق خود ہیں ، جب اندر بچے کی ولادت ہوئی تو آپ کی زوجہ نےآواز لگائی یا امیر المومنین بیٹا ہوا ہے تو یاامیر المومنین کی سدا سن کر اس بدو کی توجیسے پاؤں تلے زمین نکل گئی اور بے اختیار پوچھنے لگا کیا آپ ہی عمر فاروق امیرالمومنین ہیں ؟ ؟ آپ عمر ہیں ؟ وہی جس کے نام سے قیصر و کسریٰ کانپے آپ وہی ہیں والےعمر ہیں جس کے بارے میں حضرت علی نے کہا کہ آپ کے لیے دعا کرتا ہوں ۔ اور جس کو رسول اکرم ﷺ نےدعا مانگ کر اسلام کےلیے مانگا وہی والے نا؟ آپ نے کہا ہاں ہاں میں ہی ہوں اس نے کہا کہ ایک غریب کی بیوی کےکام کاج میں آپ کی بیوی ، خاتون اول لگی ہوئی ہے اور دھوئیں کے پاس آپ نے اپنی داڑھی لپیٹ لی اور میری خدمت کرتے رہے ؟ تو سیدنا عمر رو پڑے اس بدو کو گلے سے لگایا اور کہا تجھے پتا نہیں تو ں کہا آیا ہے؟؟ یہ مدینہ ہے میرے آقا کا مدینہ یہاں امیروں کے نہیں غریبوں کے استقبال ہوتے ہیں، غریبوں کو عزتیں ملتی ہیں، مزدور اور یتیم بھی سر اٹھا کر چلتے ہیں!!

تازہ ترین خبریں

عدالتوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

عدالتوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار

مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت