09:12 pm
اقبال : میں نے تمہیں پڑھانے میں جو محنت کی ہے تم سے اس کا معاوضہ چاہتا  ہوں

اقبال : میں نے تمہیں پڑھانے میں جو محنت کی ہے تم سے اس کا معاوضہ چاہتا  ہوں

09:12 pm

 اقبال ؒ کی اردو شاعری ہے کہ فارسی کلام آپ کی دانش امتِ مسلمہ کو اس بات کا ادراک دیتی ہے کہ نبی کریم ﷺ کا عشق ہی مسلم دلوں کو طاقت اور حرارت بخشتا ہے ایمان کی طاقت سچے جذبوں کی حرارت جس میں رعنائیاں ہیں جس سے حیات خوشگوارموڑ لیتی ہے۔ اقبال ؒ روحِ محمد ؐ کو مسلمانوں کے جسم و جاں میں سرائیت کر کے غیر اللہ کے خوف سے نجات دلاتے ہیں،جس کے جسم و جاں میں روح ِ محمد ﷺ آگئی اسکی دنیا ہی سنور گئی اس کی ہستی ہی نکھر گئی اقبال ؒ کی شاعری
نبی کریم ؐ کی محبت کی معراج ہے آپ ﷺ کے عشق کا فیض ہے اقبال ؒ ہمیں اس طرف بھی لاتے ہیں کہ جوبھی سرکار دوعالم ؐ کے پیغام سے دور ہوا وہ گمنامیوں اور ناکامیوں کی اتھاہ گہرائیوں میں جا گرا پھر اسے زوال نے آ لیا اقبال ؒ عشق کی قوت کے معجزے بھی بتاتے ہیں کہ ۔۔قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے۔۔دہر میں اسمِ محمدؐ سے اجالا کر دے۔۔اقبالؒ خواہاں ہیں کہ مسلم نوجوان عشق رسول ﷺ سے اپنا مقدر بدلے اقبال ؒ کی شاعری میں جو فکر اور بصیرت ہے وہ ہمیں دنیا میں بھٹکنے سے بچاکرسیدھی راہ دکھاتی ہے، ایسی راہ جس پر چل کر ہم مسائل سے نجات پائیں مصائب سے پیچھا چھڑائیں امت مسلمہ کی زبوں حالی پر اقبال ؒ نبی کریم ﷺ سے عرض گذار ہیں۔ اقبال ؒ مغربی تہذیب کی ہلاکت انگیزیاں بتا کر فلاح و بقا کا راستہ دکھاتے ہیں اور وہ راستہ سرکار کریم ﷺ کے دامن سے گہری وابستگی ہے اقبال ؒ انسانی فکر و عمل کی قوتوں کو تیز کرنے کی کوششوں میں ہے نبی کریم ﷺ کے عشق کے ساتھ اقبال ؒ قرآن کریم کو رہنما بنانے کی تلقین کرتے ہیں عشق رسول ؐ اور عشق قرآن سے لولگانے کا درس دیتے ہیں اقبالؒ کو قرآن کریم سے حد درجہ محبت تھی قرآن کریم نے آپکے افکار کو جلا بخشی آپ کسی بھی حالت میں قرآن سے دل لگائے رہتے اقبال ؒ روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کرتے اور قرآن کریم پر غور فرماتے قرآن کریم کو پڑھتے ان پر ایک وجد طاری ہوجاتا قرآن کریم آپ کا سرمایہ حیات ہے آپ زندگی کے ہر مسئلے کے لئے قرآن کریم سے رہنمائی لینے کا کہتے ہیں قرآن کریم آپکی تعلیم ہے بچپن سے ہی علی الصبح قرآن کریم کی تلاوت کے لئے ادب سے بیٹھتے خوش الحانی سے تلاوت کرتے،قرآن کریم کو ٹھہر ٹھہر کر ایسے پڑھتے کہ ہر لفظ پر غور فرماتے اور آیات و الفاظ کے معانی یاد کرتے ہیں علامہ اقبال کہتے ہیں سیالکوٹ میں والد ماجد نے کہا کہ جب تم قرآن پڑھو تو یہ سمجھو کہ قرآن تم ہی پر اتر رہا ہے، یعنی اللہ تعالیٰ خود تم سے ہم کلام ہے“۔ ڈاکٹر اقبال ؒکہتے تھے کہ ان کی یہ بات دل میں ایسے اتری کہ اس کی لذت ہنوز دل وجاں میں پاتا ہوں نیک سیرت باپ نے ایک دن بیٹے سے کہا کہ:”میں نے تمہارے پڑھانے میں جو محنت کی ہے تم سے اس کا معاوضہ چاہتا ہوں“قابل بیٹے نے بڑے شوق سے پوچھا کہ وہ کیا ہے تو باپ نے کہا میری محنت کا معاوضہ یہ ہے کہ تم”اسلام کی خدمت کرنا“بس پھر اسکے بعد اقبال ؒکی اسلامی شاعری بام عروج تک پہنچی اوراوج کمال حاصل کیا اقبالؒ فرماتے ہیں والد زندگی کے آخری ایام میں علیل ہوئے تو ان کو دیکھنے کے لئے لاہور سے جاتا۔ ایک دن میں نے ان سے پوچھا کہ والد بزرگوار، آپ سے جو میں نے اسلام کی خدمت کا عہد کیا تھا وہ پورا کیا یا نہیں؟ باپ نے گواہی دی کہ میری جان تم نے میری محنت کا معاوضہ ادا کر دیا۔(تحریر:ندیم اخترندیم)

تازہ ترین خبریں

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

 پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ