04:25 pm
ٹیپو سلطان کے پڑپوتے عنایت خان کی بیٹی نورالنسا کی تصویربرطانوی کرنسی نوٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ

لندن(این این آئی) برطانیہ کے مرکزی بینک نے کرنسی نوٹ پر ایک مسلمان خاتون کی تصویر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے مرکزی بینک ’بینک آف انگلینڈ‘ نے کرنسی نوٹ پر پہلی مرتبہ ایک مسلم خاتون کی تصویر جاری کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، 50 پاؤنڈ کے کرنسی نوٹ پر اس وقت برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی تصویرموجود ہے۔نورالنسا عنایت نامی
مسلم خاتون نے دوسری جنگ عظیم کے دوران فرانس میں رہتے ہوئے برطانوی افواج کیلئے جاسوسی کے فرائض انجام دیئے تھے اور نور کے شان دار کارنامے کے سبب بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شخصیات کے انتخاب میں معاونت پر مامور مؤرخین نے 50 پاؤنڈ کے کرنسی نوٹ پر نور کی تصویر چھاپنے کرنے کی تجویز پیش کی۔یکم جنوری 1914ء کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیدا ہونے والی نور النساء کے والدین کا تعلق ہندوستان سے تھا اور ان کے والد عنایت خان 18 ویں صدی میں سلطنت خداداد میسور ریاست کے حکمران ٹیپو سلطان کے پڑپوتے تھے۔نور النساء نے 19 نومبر 1940ء میں خواتین کی ضمنی ایئر فورس WAAF میں کلاس 2 ایئر کرافٹ افسر کے طور پر شمولیت اختیار کی اور برطانیہ کی جانب سے جرمنی کے خلاف کام کرنے والی پہلی خاتون ’’وائرلیس آپریٹر‘‘ بنیں۔نور کو 13 اکتوبر 1943ء میں پیرس میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور ایک عسکری کیمپ میں 10 ماہ تک تشدد کا نشانہ بنانے کے باوجود منہ نہ کھولنے پر سر پر گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا، اس وقت نور کی عمر صرف 29 برس تھی۔نور النساء برطانیہ میں Nora Baker کے نام سے مشہور ہیں، انہیں 1949ء میں برطانیہ کے سب سے بڑے شہری اعزاز ’’جارج کراس‘‘ سے نوازا گیا۔ نور پہلی مسلم اور ایشیائی خاتون ہیں جن کا تانبے سے بنا مجسمہ لندن کے گورڈن اسکوائر گارڈن میں لگایا گیا ہے۔ فرانس کی جانب سے بھی انہیں سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ’کروکس ڈی گیری‘ سے نوازا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

’’اللہ پاک کا معجزہ ‘‘ 34کروڑ بھگوانوں کی سرزمین ہندوستان میں ایک ہندو بچے نے پیدا ہوتے ہی کیا کہہ دیا ؟

پاکستان کا وہ ایک میزائل جو ریڈار کو دھوکہ دے کر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ایک سے زائد نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے والا یہ میزائل کون سا ہے

روزانہ کشمش کھانے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ، جان کر آپ اسے سونے کے بھائو خرید کر بھی کھایا کریں گے

پیدائش کے بعد حضرت زینبؓ کو جب حضرت محمد ؐ نے پہلی بار دیکھا تو انکی زبان مبارک سے کیا الفاظ نکلے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ دین اسلام سیکھنے کیلئے مولانا طارق جمیل کے ساتھ بیٹھا یہ بچہ پاکستان کے کس انتہائی معروف اداکار کا بیٹا ہے ؟

ایرانی لڑکیوں کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ کیا ہے ؟ جانیں

کیا آپ ابھی بھی عمران خان سے محبت کرتی ہیں ؟ سوال پر جمائمہ خان کا جواب وائر ل، جان کر آپ حیران رہ جائینگے

1965کی جنگ میں جنرل حمید گل کا کیا کردار تھا ؟ کس طرح دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور روس نے آئی ایس آئی کے آگے گھٹنے ٹیکے ؟ایمان افروز تحریر