07:25 pm
کیا آپ جانتے ہیں کہ اے ٹی ایم کا پن کوڈ چار ہندسوں کا کیوں ہوتا ہے؟ جانیں وہ راز کی بات جس کے ذریعے آپ کچھ بھی معلوم کر سکتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ اے ٹی ایم کا پن کوڈ چار ہندسوں کا کیوں ہوتا ہے؟ جانیں وہ راز کی بات جس کے ذریعے آپ کچھ بھی معلوم کر سکتے ہیں

07:25 pm


 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  بینک کے اے ٹی ایم میں مستعمل پن کوڈ کے استعمال اور اہمیت سے ہم سب واقف ہیں۔ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ چار اعداد پر مشتمل ہوتا ہے مگر کیوں؟ اس کا جواب دنیا میں صرف ایک شخص کو معلوم تھا اور آخر کار انہوں نے اب یہ راز سب کو بتا دیا ۔وہ یہ کہ ہم سب آج چار اعداد پر مشتمل پن کوڈ ان کی بیگم کی وجہ سے استعمال کرتے ہیں۔ یہ صاحب جان شیپر ڈبیرن ہیں جو 15مئی 2010 کو چل بسے تھے۔عمر کے آخری دور میں وہ سکاٹ لینڈ میں اپنے چھوٹے سے مچھلی فارم سے 
مچھلیاں چرانے والے شریرسی لائنز کو ان کی شرارتوں سے باز رکھنے کی خاطر کوئی حل ڈھونڈ رہے تھے۔ شیپرڈ نے بتایاکہ جب انہوں نے اے ٹی ایم مشین کی ایجاد کے بعد پن کوڈ کی ایجاد کے بارے میں سوچا تو باورچی خانے میں کام کرتی اپنی بیگم صاحبہ سے بات کی۔ جب وہ فوج میں تھے تو ان کی پہچان ایک نمبر تھا جس میں چھ اعداد تھے۔ اگرچہ انھیں یہ سارے اعداد یاد تھے لیکن ان کی بیگم کو ان میں سے صرف چار اعداد یاد تھے،اور انہوں نے کہا کہ چھ ہندسے یاد رکھنا کافی مشکل ہے ۔ یہی وجہ تھی کہ شیپرڈ نے پن کوڈ کے لیے اپنی بیگم کی یاداشت مد نظر رکھتے ہوئے صرف چار اعداد مقرر کیے۔ اس سے پہلے شیپرڈ اے ٹی ایم مشین بھی ایجاد کر چکے تھے۔ آج ہمیں رات گئے رقم کی ضرورت پیش آجائے یا کہیں دور دراز علاقے میں سفر کے دوران اچانک رقم درکار ہو تو ہمیں پتاچلتا ہے کہ اے ٹی ایم مشین کتنی بڑی نعمت ہے۔ ہم مشین میں کارڈ ڈال کر رقم نکالتے اور سکھ کا سانس لیتے ہیں ۔لیکن کبھی اس عظیم شخص کے بارے میں نہیں سوچتے جس نے یہ مشین ایجاد کرکے ہماری زندگی پر بہت بڑا احسان کیا۔ شیپرڈ کا کہنا تھا کہ ایک دن وہ غسل کررہے تھے۔ان کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اگر گاہکوں کو چاکلیٹ مشین سے مل سکتے ہیں تو ایسی مشین کیوں نہیں بنائی جاسکتی جو رقم ادا کرسکے۔ انہوں نے اپنا آئیڈیا بارکلے بینک کی انتظامیہ کو بتایا تو وہ فوراً اس مشین کی تیاری کے لیے تیار ہوگئے۔ پہلی مشین جون 1967 ء میں بارکلے بینک کی شمالی لندن میں واقع این فیلڈ برانچ میں لگائی گئی اور اس سے رقم نکالنے والے پہلے شخص ٹی وی فنکار ریگ وارنی تھے۔ شیپرڈ بتاتے تھے کہ ان دنوں پلاسٹک کے کارڈ نہیں ہوتے تھے ۔اس لیے مشین سے پیسے نکالنے کی خاطر چیک ہی استعمال ہوتے تھے جن پر ہلکا سا کاربن لگایا جاتا تھا۔ مشین چیک اور پن نمبر کا موازنہ کرکے رقم ادا کرتی تھی۔پہلے پہل بہت مسائل پیدا ہوئے اور کچھ مشینیں لوٹی بھی گئیں لیکن پھر یہ نظام بہت بہتر ہوگیا۔ انہوں نے یہ پیشن گوئی بھی کی تھی کہ آنے والوں برسوں میں کرنسی نوٹوں کا استعمال ختم ہوجائے گا اور ہر قسم کی لین دین کے لیے موبائل فون استعمال ہوں گے۔مرحومکی ایجاد کردہ اے ٹی ایم مشین تو دنیا کی کامیاب ترین ایجادات میں شمار ہوتی ہے لیکن وہ کہتے تھے کہ انہوں نے سی لائینز کو ڈرانے کے لیے بھی ایک مشین ایجاد کی تھی لیکن اس کی آواز سن کر وہ اور زیادہ تعداد میں آنے لگے تھے۔

تازہ ترین خبریں

ا للہ رحم فرمائے ۔۔۔انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔زلزلے کے شدید جھٹکے،  کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ؟تفصیل خبر میں

ا للہ رحم فرمائے ۔۔۔انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔زلزلے کے شدید جھٹکے، کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ؟تفصیل خبر میں

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد  ، مزید تفصیلات لنک میں 

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد ، مزید تفصیلات لنک میں 

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف

وزیراعلیٰ کے بعد عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے اور لیجانے کی ذمہ داری ایک اور وزیر نے اٹھا لی

وزیراعلیٰ کے بعد عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے اور لیجانے کی ذمہ داری ایک اور وزیر نے اٹھا لی

پاکستان کے چند ایک نہیں ،سارے ہی بینک ملوث نکلے۔۔۔وزیر مملکت برائے خزانہ  نے تمام بینکوںکا بہت بڑا پول کھول دیا

پاکستان کے چند ایک نہیں ،سارے ہی بینک ملوث نکلے۔۔۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے تمام بینکوںکا بہت بڑا پول کھول دیا

70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کی 10 چیزیں جو دنیا کے کسی دوسرے حکمران کو نصیب نہیں ہوئیں،ناقابل یقین تفصیلات

70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کی 10 چیزیں جو دنیا کے کسی دوسرے حکمران کو نصیب نہیں ہوئیں،ناقابل یقین تفصیلات

آڈیو لیکس معاملے کے حوالے سےوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اہم پیشرفت

آڈیو لیکس معاملے کے حوالے سےوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اہم پیشرفت