03:53 pm
 قیامت کی وہ نشانیاں جو پوری ہوچکی ہیں، معروف علماء نے خطرے کی گھنٹی بجادی

قیامت کی وہ نشانیاں جو پوری ہوچکی ہیں، معروف علماء نے خطرے کی گھنٹی بجادی

03:53 pm


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام میں قرب قیامت کی کچھ نشانیاں بتائی گئی ہیں جن میں 77چھوٹی اور 12بڑی ہیں۔ جب یہ نشانیاں پوری ہو جائیں گی تو قیامت برپا ہو جائے گی۔ اب معروف علماء نے اس حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور بتا دیا ہے کہ ان میں سے بیشتر نشانیاں پوری ہو چکی ہیں اور قیامت اب قریب تر آ چکی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق علماء کی طرف سے 
بتائی گئی ان پوری ہو جانے والی نشانیوں میں کورونا وائرس کی وباء، ٹیکنالوجی کا عروج اور ایلن مسک کا سپیس ایکس مشن کے تحت انسان کو کامیابی سے خلاء میں پہنچانا و دیگر شامل ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کے علماء نے کورونا وائرس کے متعلق خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے ان علماء کا کہنا ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں ایک یہ بھی ہے کہ قیامت سے قبل ایک بہت بڑی وباء پھیلے گی اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ ممکنہ طور پر کورونا وائرس وہی وباء ہو سکتی ہے۔ ایران کے عالم علی رضا بیناہیان نے حتمی طور پر کہا ہے کہ ”بڑی وباء امام مہدی کے ظہور سے پہلے آئے گی، چنانچہ اگر کورونا وائرس ہی وہی وباء ہوئی تو امام مہدی کا ظہور قریب تر آ چکا ہے جس کے کچھ عرصہ بعد قیامت برپا ہو جائے گی۔“ علماء کرام قرب قیامت کی ایک نشانی یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ قیامت سے قبل ایسا زمانہ آ جائے گا کہ وقت بہت تیزی سے گزرے گا۔ چنانچہ علماء کا کہنا ہے کہ یہ نشانی بھی پوری ہو چکی ہے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا آنے کے بعد سے دنیا اس قدر باہم مربوط اور منسلک ہو گئی ہے کہ کسی کو وقت کا احساس ہی نہیں رہتا اور ایسا لگتا ہے کہ وقت پر لگا کر اڑ رہا ہے۔ اس نشانی کے متعلق حدیث پر اپنی رائے دیتے ہوئے عالم دین شیخ ابن باز نے کہہ رکھا ہے کہ ”ایک وقت تھا کہ خط ڈاک کے ذریعے بھیجے جاتے تھے اور دوسرے شخص تک پہنچنے میں ہفتے اور مہینے لگتے تھے۔ اس سے پہلے مواصلات کے ذرائع اس سے بھی سست تھے لیکن آج آن واحد میں پیغامات دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ رہے ہیں، چنانچہ اس حدیث کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ نشانی بھی پوری ہو چکی ہے کہ آج ٹیکنالوجی کے اس دور میں وقت ایک طرح سے اپنی اہمیت ہی کھو چکا ہے۔صحیح بخاری کی ایک حدیث کے مطابق قرب قیامت کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ اقتدار غلط لوگوں کے ہاتھوں میں دے دیا جائے گا۔ علماء کرام اس نشانی کے متعلق بھی کہتے ہیں کہ آج دنیا بھر کے ممالک کے حکمرانوں کی طرف دیکھیں تو صاف پتا چلتا ہے کہ یہ نشانی بھی پوری ہو چکی ہے۔صحیح بخاری ہی میں ایک اور نشانی بتائی گئی ہے کہ قیامت سے قبل لوگ بلندترین عمارت بنانے میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کریں گے۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ وہی دور شروع ہو چکا ہے۔ دنیا بھر میں بلند و بالا عمارتیں کھڑی ہو چکی ہیں اور جس ملک میں سب سے بلند ترین عمارت موجود ہو، وہاں کے حکمران اور شہری اسے فخر کا سبب گردانتے ہیں۔ ان جیسی دیگر کئی نشانیوں کے متعلق بھی علماء کا کہنا ہے کہ وہ پوری ہو چکی ہیں اور اب امام مہدی کا ظہور اور قیامت قریب تر آ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے رنز کاپہاڑ کھڑا کردیا،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبرآگئی

انگلینڈ نے رنز کاپہاڑ کھڑا کردیا،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبرآگئی

مزید بارشوں کاامکان ختم۔۔۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

مزید بارشوں کاامکان ختم۔۔۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

مسجد میں زورداردھماکے ، 14نمازی شہید ،کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مسجد میں زورداردھماکے ، 14نمازی شہید ،کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

پکنک کے لیے جانیوالے کتنے نوجوان ڈوب گئے ،یہ انتہائی افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پکنک کے لیے جانیوالے کتنے نوجوان ڈوب گئے ،یہ انتہائی افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سرکاری ملازمین اور بےروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری ،یہ خبرضرورپڑھ لیں پھرنہ  کہناخبرنہ ہوئی

سرکاری ملازمین اور بےروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری ،یہ خبرضرورپڑھ لیں پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

شہباز شریف حکومت نے 2 ماہ میں کتنا قرض لیا؟ اعداد و شمار جاری

شہباز شریف حکومت نے 2 ماہ میں کتنا قرض لیا؟ اعداد و شمار جاری

عالمی ادارے پاکستان کیلئے قرض کی ادائیگی میںشرائط میں نرمی کریں یا معاف کر دیں۔۔اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر کو پیغام

عالمی ادارے پاکستان کیلئے قرض کی ادائیگی میںشرائط میں نرمی کریں یا معاف کر دیں۔۔اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر کو پیغام

مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل کو کونسا خطرہ لاحق۔۔۔؟پنجاب حکومت نے سیکورٹی میں بڑا اضافہ کر دیا

مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل کو کونسا خطرہ لاحق۔۔۔؟پنجاب حکومت نے سیکورٹی میں بڑا اضافہ کر دیا

۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوشل میڈیا پر وائرل گلاب جامن برگر ملتا کہاں ہے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سوشل میڈیا پر وائرل گلاب جامن برگر ملتا کہاں ہے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دو معروف اداکاروں کی شادی کا انوکھا دعوت نامہ سامنے آگیا، تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

دو معروف اداکاروں کی شادی کا انوکھا دعوت نامہ سامنے آگیا، تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

ہارمونز کی خرابی سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور ۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کیا بتاتے ہیں؟

ہارمونز کی خرابی سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور ۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کیا بتاتے ہیں؟

میری موت کا ذمہ دار ۔۔ ڈیفنس میں مارے جانے والے پراپرٹی ڈیلر کا موت سے پہلے گھر والوں کے لیےجذباتی پیغام وائرل

میری موت کا ذمہ دار ۔۔ ڈیفنس میں مارے جانے والے پراپرٹی ڈیلر کا موت سے پہلے گھر والوں کے لیےجذباتی پیغام وائرل

میں نے اپنے شادی کے لباس کو جلا دیا۔۔ خاتون کا طلاق منانے کا انوکھا انداز ، خاتون کے شوہر سے طلاق لینے کی کیا وجہ سامنے آئی؟

میں نے اپنے شادی کے لباس کو جلا دیا۔۔ خاتون کا طلاق منانے کا انوکھا انداز ، خاتون کے شوہر سے طلاق لینے کی کیا وجہ سامنے آئی؟