09:15 pm
میرے شوہر بہت تکلیف میں ہیں ۔۔ 20 سال سے قید شخص  کی درد ناک کہانی جو کئی سالوں سے گھر والوں کے لیے تڑپ رہا ہے

میرے شوہر بہت تکلیف میں ہیں ۔۔ 20 سال سے قید شخص کی درد ناک کہانی جو کئی سالوں سے گھر والوں کے لیے تڑپ رہا ہے

09:15 pm

اس دنیا میں کئی لوگ ایسے موجود ہیں جو جھوٹے الزام کی بنیاد پر دوسرے ملکوں یہاں تک کہ اپنے ہی ملکوں میں سالوں سے جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ بدقسمتی یہ ہوتی ہےکہ کیس سالوں سال چلتا رہتا ہے۔ پھر جب ملزم بوڑھا ہوجاتا ہے تو عدالت کی جانب سے اسے بے گناہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے سوائے دکھ کے اور کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ آج ایک ایسے ہی شخص کی کہانی بتانے جا رہی ہے جو 20 سال تک برطانیہ میں مقیم رہا۔ مگر اپنی بیمار والدہ کو دیکھنے جب اس نے بیرونی ممالک سفر طے کیا تو اسے گرفتار کر لیا گیا۔
مذکورہ شخص کا تعلق برطانیہ سے ہے جس کا نام انوشے عاشوری ہے۔ انوشے عاشوری ریٹائرڈ سول انجینیئر رہ چکے ہیں۔ انہیں اگست 2017 میں ایران کے دارالحکومت تہران سے گرفتار کیا گیا تھا۔ *ایران کی جیل میں انوشے کے ساتھ بدترین سلوک کی کہانی برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق انوشے کے خاندان کے مطابق انہیں پہلے چھ ہفتے جیل میں اکیلے قید کر کے رکھا گیا۔ ان سے بغیر وکیل تک رسائی دیے تفتیش کی جاتی رہی اور انہیں اہلخانہ سے متعلق دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ عاشوری کے مطابق جرم قبول کرنے کے لیے ان سے زبردستی دستخط کروائے گئے اور تشدد کرتے۔ انھیں سونے بھی نہیں دیا جاتا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ٹرائل کے موقع پر انھوں نے اپنی وکالت خود کی کیونکہ ان سے وکیل کی نمائندگی کا حق بھی لے لیا گیا تھا۔ عاشوری نے اس دوران اپنا مبینہ ’اعتراف جرم‘ واپس لے لیا۔ تاہم عدالت اس معاملے میں تحقیقات کا حکم دینے میں ناکام رہی اور بیانات کی بنا پر ہی انھیں سزا سنا دی گئی۔ اگست 2019 میں ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ عاشوری کو اسرائیل کے لیے ایران کی جاسوسی کرنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور اس کے علاوہ مزید دو برس ’خفیہ طور پر رقم حاصل کرنے پر‘ جبکہ انھیں 36 ہزار 600 ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ عاشوری کی اہلیہ شیری عزادی نے کہا ہے کہ یہ دعوے ’بے بنیاد‘ ہیں اور برطانوی حکومت سے ان کی رہائی کی اپیل بھی کی ہے۔ *انوشے کی بیٹی والد کو بہت یاد کرتی ہیں انوشے عاشوری کی بیٹی ایلیکا نےبرطانوی خبررساں ادارےکو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بہت عجیب اور دکھ کی بات ہے کہ آپ نے سالوں سے اپنے گھر کے اہم فرد کو نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ میرے والد اب کیسے دکھتے ہوں گے اور اب ان کی عمر کیا ہوگی۔ انوشے کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میں ان کے نام کو زندہ رکھنے کے لیے جو میرے بس میں ہوتا ہے میں کرتی ہوں۔ انوشے کی بیٹی ایلیکا کا لندن کی گرین وچ مارکیٹ میں کیک اور میکرون فروخت کرنے کا کاروبار کرتی ہیں۔ ایلیکا نے بتایا کہ وہ کیمیکل انجینئیر نہیں بلکہ مکینیکل انجینئیر ہیں۔ ان کا شوق فلکیات میں بھی بہت زیادہ تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں سب سے پہلے مجھے اور میرے بھائی کو ترجیح دی۔ ایلیکا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کو آخری بار اگست 2017 میں دیکھا تھا۔ وہ ایران گئے تھے اپنی والدہ کو دیکھنے کیونکہ ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی تھی۔ اس دوران ایک وین آئی جس میں بڑے اور طاقتور آدمی موجود تھے۔ انہوں نے فوری طور پر میرے والد کو گرفتار کر لیا۔ انوشے عاشوری کی اہلیہ شیری ایزدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلےکبھی اپنے شوہر کو اتنی مایوس کن آواز نہیں سنی تھی۔ انہوں نے کہا میں اپنے شوہر کی آواز میں درد اور مایوسی محسوس کر سکتی تھی۔ وہ بہت تکلیف میں تھے۔

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں