10:21 pm
دنیا کا امیر ترین آدمی جس کی دولت 20 کھرب سے زائد تھی، لیکن مرنے سے قبل کچی قبر بنوائی تاکہ کوئی پہچان نہ سکے، یہ کون تھا؟

دنیا کا امیر ترین آدمی جس کی دولت 20 کھرب سے زائد تھی، لیکن مرنے سے قبل کچی قبر بنوائی تاکہ کوئی پہچان نہ سکے، یہ کون تھا؟

10:21 pm

دولت شہرت انسان زندگی میں جتنی زیادہ کمالے لیکن مرنے کے بعد وہ سب دنیا میں ہی رہ جاتا ہے۔ جب ایک بچہ دنیا میں آتا ہے اس کو شروع ہی سے یہ سکھایا جاتا ہے کہ آپ کو کامیاب بننا ہے، زندگی میں پیسے کمانے ہیں، کچھ بن کر دکھانا ہے۔ یہی شوق اور لگن انسان کو کامیابی کے زینے چڑھا دیتی ہے۔ ہر کوئی بچپن سے امیر نہیں ہوتا، 
لوگوں کو ان کی محنت اور لگن امیر بناتی ہے۔ ایک ایسے ہی شخص کے متعلق ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس نے محنت کرکے اپنا نام بنایا، دنیا میں سب سے امیر شخص ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا، ڈھیروں کی دولت جمع کی لیکن اپنی زندگی میں ہی اپنی قبر سے متعلق حکم دیا کہ کوئی دکھاوا نہ ہو، سب سے سادہ اور من و مٹی تلے مجھے دفن کردینا۔ کویت کی امیر ترین شخصیت اور بزنس مین نصیر الخرافی دنیا کے 77 ویں امیر ترین آدمی تھے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے یہ ہر طرح کے بزنس کو سنبھالنا اور کرنا جانتے تھے۔ جتنی کاروبار میں نصیر کی سمجھ بوجھ تھی وہ کسی ماہر کے پاس ہی ہوسکتی ہے۔ سٹیل کا بزنس نصیر نے سنبھالا، کاٹن اس کے ہاتھ میں تھی، بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا بزنس اس نے سنبھال رکھا تھا غرضیکہ نصیر کو دنیا کے مضبوط ترین بزنس مین کا ایوارڈ بھی ملا۔انہوں نے اپنی پوری زندگی پیسہ کمانےمیں گزار دی ۔ یہ جس کمپنی کے ساتھ کاروبار شروع کرتے اس کے 70 فیصد شیئر خریدنے کی کوشش کرتے یوں انہوں نے اپنی اتنی مایہ دولت جمع کرلی کہ کوئی ان کی ٹکر پر کھڑا نہ ہوسکا۔ اگر ہم نصیر کی دولت کی بات کریں تو آپ کو اس بات سے اندازہ ہوگا کہ کویتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کے 31 کنوئیں نصیر الخرافی کے نام تھے جو انہوں نے خود خریدے تھے اور کئی تیل کے کنوؤں کی کھدائی اور دیگر مشینری کا کام بھی اپنی کنسٹرکشن کمپنی سے ہی کروایا تھا۔یہ وہ شخص ہے جس کے پاس دولت کی کمی نہیں، اس نے جب بھی کوئی گھڑی اپنے استعمال میں رکھی وہ سونے اور ہیرے جواہرات کی بنی ہوئی تھی۔ ان کے گلاس اور گرین ٹی کے کپ کے بارے میں مشہور ہے کہ ایک مرتبہ ان کا ایک کپ ملازم سے زمین پر گر گیا جس پر انہوں نے ملازم کا ہاتھ قلم کرنے کا فیصلہ سنا دیا تھا کیونکہ وہ کپ خالص سونے کا تھا جس پر ہیرے کے موتی جڑے ہوئے تھے جو نصیر کا سب سے زیادہ پسندیدہ کپ تھا۔ مگر چونکہ وہ غصے کے تیز بھی تھے لیکن احساس بھی رکھتے تھے لہٰذا یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ا ن کے ذاتی بینک اکاؤنٹ کی مالیت 20 کھرب تھی۔ اس کے پاس تیل کے 33 کنویں تھے۔ دنیا کے لگژری ہوٹلوں میں اکثریت ان کی تھی۔ ان کے پاس 20 سے زیادہ کمرشل ٹاورز تھے جن میں زیادہ تر کویت ، ملائشیا ، دبئی ، فرانس ، اٹلی ، لندن وغیرہ میں تھے۔ 2006 میں ان کا شمار دنیا بھر کے ارب پتی افراد کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا۔نصیر کی موت 2011 میں ہوئی لیکن انہوں نے اپنی موت سے قبل اپنے خاص خادم سے کہا کہ میری بات یاد رکھنا میں نے جو کچھ کمایا ہے وہ سب کچھ یہیں رہے گا، لیکن میرے مرنے کے بعد میری قبر کا دکھاوا نہیں کرنا۔ میں اور خدا جانتے ہیں کہ میرا معاملہ دنیا میں لوگوں کے ساتھ کیسا رہا اور مرنے کے بعد کیا ہوگا لیکن جیسے دنیا میں لوگ میرے محل کو دیکھ کر آنکھ بھر کر آرزو کرتے تھے کہ وہ بھی اس کو حاصل کرسکیں، وہ میری قبر پر نہ ہو۔ صرف مٹی کے ڈھیر میں مجھے دفنا دینا اور ایک تختہ ہاتھ کی لکھائی سے لکھ کر لگانا تاکہ سب کو اندازہ ہو کہ جو کچھ کمایا ہے وہ یہیں دنیا کی زندگی میں رہ جائے گا اس کے بعد صرف اعمال کی کمائی ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے