11:16 pm
آرمی کی ٹریننگ کے وقت والدہ کا کینسر سے انتقال ہوا لیکن ۔۔ ایک اسکول ٹیچر سے پاکستان آرمی میں لیفٹننٹ بننے والی ذکیہ جمالی

آرمی کی ٹریننگ کے وقت والدہ کا کینسر سے انتقال ہوا لیکن ۔۔ ایک اسکول ٹیچر سے پاکستان آرمی میں لیفٹننٹ بننے والی ذکیہ جمالی

11:16 pm


پاکستان میں ایسی کئی خواتین ہیں جو کہ ملک کا نام روشن کر رہی ہیں، 
ایسی ہی ایک ہیں لیفٹننٹ ذکیہ جمالی، جو کہ پاکستان نیوی میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔لیفٹننٹ ذکیہ جمالی بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے، بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پاکستان نیوی کی خاتون آفیسر کی کہانی کافی دلچسپ بھی ہے اور حیرت انگیز بھی کیونکہ زندگی میں آنے والی مشکلات کو نہ صرف خاتون افسر نے برداشت کیا بلکہ اس سے انہیں ہمت اور حوصلہ بھی ملا۔70 کی دہائی میں لیفٹننٹ ذکیہ جمالی کے والد نیاز محمد جمالی ایک ایسے پلر کی حیثیت رکھتے تھے جو کہ اپنے علاقے اور صوبے بھر میں تعلیم کو عام کرنے کے مشن کو لے کر چل رہے تھے۔وہ بتاتی ہیں کہ میں نے انٹر میں سائنس گروپ لیا تھا تاکہ پاکستان ائیر فورس میں شمولیت اختیار کر سکوں، مگر قد کی اہلیت پر پورا نہ اتر سکی، جس کی وجہ سے پاکستان ائیر فورس کا خواب پورا نہ ہو سکا، تاہم اس کے بعد خاتون افسر نے ہمت نہ ہاری۔ چونکہ لیفٹننٹ ذکیہ جمالی کی دیگر 4 بہنیں بھی تعلیم کے سفر میں آگے ہیں، یہی وجہ ہے کہ والد کی سپورٹ کے ساتھ انہوں نے بھی تعلیم کو جاری رکھا اور بلوچستان یونی ورسٹی کوئٹہ سے اردو ادب میں ماسٹرز کر لیا۔جس کے بعد انہیں اُستا محمد ہائی اسکول میں بطور اردو ٹیچر نوکری مل گئی، ادب اور تعلیم کے میدان میں اپنی ذمہ داریوں سے لیفٹننٹ ذکیہ جمالی نے منہ نہیں موڑا، اگرچہ ان کا خواب آرمی میں جانا تھا، مگر پھر بھی بطور استانی اسکول میں بخوبی اپنی صلاحیتوں کو پیش کیا۔ایک دن اخبار میں پاکستان نیوی کا ایک اشتہار دیکھا جہاں ادارے کو اردو ادب میں ماسٹرز کے اہل افراد کی ضرورت تھی، لییفٹننٹ ذکیہ نے فورا پاکستان نیوی میں اس پوسٹ کے لیے اپلائی کیا۔لیکن ایک اور مشکل لمحہ اس وقت شروع ہوا جب سلیکیشن کا عمل شروع ہوا کیونکہ سیلیکشن کا عمل تو مشکل تھا ہی ساتھ ہی ان دنوں لیفٹننٹ ذکیہ جمالی کی والدہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی، جس نے پورے گھرانے سمیت خود خاتون فوجی افسر کو بھی تکلیف میں مبتلا کر دیا۔جس دن انٹر سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے خاتون فوجی افسر کو انٹری ٹیسٹ کے لیے دعوت دی گئی، اس دن والدہ کومہ میں چلی گئی تھیں۔ تاہم تین دن بعد جب وہ ہوش میں آئیں اور لیفٹننٹ ذکیہ نے انہیں اپنا لیٹر دکھایا اور لیفٹننٹ ذکیہ نے بتایا کہ میری والدہ آدھی ہوش میں تھیں، انہوں نے سر ہلا کر رضا مندی ظاہر کی اور جانے کی اجازت دی۔اجازت تو دے دی لیکن لیفٹننٹ ذکیہ جمالی کی والدہ بیٹی کو بطور آرمی افسر بنتا نہیں دیکھ سکیں، کیونکہ جب بیٹی کو ٹریننگ پر گئے 20 دن ہی ہوئے تو والدہ جہان فانی سے کوچ کر گئیں، ظاہر ہے ماں اور بیٹی کا رشتہ کافی مضبوط ہوتا ہے، جس نے خود لیفٹننٹ ذکیہ جمالی کو بھی متاثر کیا اور لوگوں کا خیال تھا کہ لیفٹننٹ ذکیہ جمالی اب آرمی کو چھوڑ دیں گی، لیکن لیفٹننٹ ذکیہ جمالی کی ہمت اور جرات نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں، یہاں تک کہ ان کے اس عمل نے ان کے سنیئرز کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔لیفٹننٹ ذکیہ جمالی 2012 میں سب لیفٹننٹ کے طور پر پاکستان نیوی کی ایجوکیشن برانچ میں کمشنڈ ہوئی تھیں، وہ اورماڑہ کے کیڈٹ کالج میں پڑھا رہی تھیں تاہم اب وہ پروموشن کے بعد لیفٹننٹ کے درجے پر فائز ہو چکی ہیں۔لیفٹننٹ ذکیہ جمالی نے بتایا کہ بلوچستان میں خواتین کو تعلیم دینے اور آگے بڑھنے میں کافی سپورٹ کیا جاتا ہے، نصیر آباد، جھل مگسی اور دیگر اضلاع میں لڑکیوں کی تعلیم کو فوقیت دی جاتی ہے اور میری بہنیں آپ کے سامنے مثال ہیں۔ خود لیفٹننٹ ذکیہ جمالی کی بہنیں بھی تعلیم یافتہ اور مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

”میں نے یہ وظیفہ صرف تین دن پڑھا اور 50 لاکھ کا مالک بن گیا یہ وظیفہ آپکی قسمت بدل دے گا“

”میں نے یہ وظیفہ صرف تین دن پڑھا اور 50 لاکھ کا مالک بن گیا یہ وظیفہ آپکی قسمت بدل دے گا“

خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے ایک ویگن تھی وہ بھی گئی۔۔ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی دردناک کہانیاں جو اپنا سب کچھ کھو بیٹھے

خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے ایک ویگن تھی وہ بھی گئی۔۔ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی دردناک کہانیاں جو اپنا سب کچھ کھو بیٹھے

لال جوڑا پہنے یہ بچی کون ہے؟ حسین و معصوم نظر آنے والی اس شخصیت کو صرف 20 فیصد لوگ ہی پہچان پاتے ہیں

لال جوڑا پہنے یہ بچی کون ہے؟ حسین و معصوم نظر آنے والی اس شخصیت کو صرف 20 فیصد لوگ ہی پہچان پاتے ہیں

ایک روز جیل میں میری والدہ میرے لیے کچھ پھل اور قہوہ لائیں، پہرے پر موجود سپاہی نے انہیں روکا  ۔۔۔! کروڑوں دلوں کی دھڑکن ماں بیٹے کا دلوں کو

ایک روز جیل میں میری والدہ میرے لیے کچھ پھل اور قہوہ لائیں، پہرے پر موجود سپاہی نے انہیں روکا ۔۔۔! کروڑوں دلوں کی دھڑکن ماں بیٹے کا دلوں کو

مردِ آہن سید علی گیلانی کی پہلی برسی ، ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ‘کا نعرہ لگانے والا مجاہدِ آزادی ، ناقابل فراموش خدمات

مردِ آہن سید علی گیلانی کی پہلی برسی ، ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ‘کا نعرہ لگانے والا مجاہدِ آزادی ، ناقابل فراموش خدمات

ایران کے شرعی قوانین کے تحت 19سالہ لڑکی نے اپنی ماں اور نانا کو خود پھانسی دے دی ، دونوں نے کیا جرم کیا تھا ؟

ایران کے شرعی قوانین کے تحت 19سالہ لڑکی نے اپنی ماں اور نانا کو خود پھانسی دے دی ، دونوں نے کیا جرم کیا تھا ؟

سیلاب نے جہاں بڑے بڑے سیاستدانوں کے پول کھول دیے ہیں، یہ نوجوان کیچڑ بھرے پیروں کے ساتھ کیوں وائرل ہو رہا ہے

سیلاب نے جہاں بڑے بڑے سیاستدانوں کے پول کھول دیے ہیں، یہ نوجوان کیچڑ بھرے پیروں کے ساتھ کیوں وائرل ہو رہا ہے

قبر سے بہت زیادہ خوشبو آ رہی تھی ۔۔ تیز بارشوں کے بعد جب اچانک قبر کھلی تو ایسا کیا معجزہ ہوا جو اس خاتون کا بیٹا 4 دن کھانا نہیں کھا سکا؟

قبر سے بہت زیادہ خوشبو آ رہی تھی ۔۔ تیز بارشوں کے بعد جب اچانک قبر کھلی تو ایسا کیا معجزہ ہوا جو اس خاتون کا بیٹا 4 دن کھانا نہیں کھا سکا؟