03:23 pm
دانت میں باربار کیڑا لگنے سے پریشان ہیں تو بازار سے بس ایک چھوہارا لے آئیں اور آسان سے نسخے سے کیڑوں سے ہمیشہ کیلئے نجات پائیں

دانت میں باربار کیڑا لگنے سے پریشان ہیں تو بازار سے بس ایک چھوہارا لے آئیں اور آسان سے نسخے سے کیڑوں سے ہمیشہ کیلئے نجات پائیں

03:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دانت میں باربار کیڑا لگنے سے پریشان ہیں تو بازار
سے بس ایک چھوہارا لے آئیں اور آسان سے نسخے سے کیڑوں سے ہمیشہ کیلئے نجات پائیں ،،،ایک وقت تھا جب چھوہارے اور پتاشے شادی بیاہ کے موقع پر تقسیم کیے جاتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ نت نئی مٹھائیاں آگئیں اور چھوہارے پیچھے رہ گئے- چھوہارا سرخ براؤن رنگ کا ہوتا ہے اس کا مزاج گرم تر ہوتا ہے کھجور کو خشک کر لیا جائے تو یہ چھوہارا بن جاتا ہے۔چھوہارا بھی ایک میوہ ہے جسے ﷲ تعالیٰ نے ہمارے لئے پیدا کیا ہے تا کہ ہم اس کے فوائد سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں ہمارے ہاں بھی کئی قسم کی کھجوریں کاشت کی جاتی ہیں کھجوروں کے زیادہ تر درخت صوبہ سندھ میں ہیں ۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ سب سے بہترین چھوہارا بصرہ کا ہوتا ہے- چھوہارے میں وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی،وٹامن ای،وٹامن کے،وٹامن ای،فولاد،کیلشیم،پوٹاشیم،کاپر اور فاسفورس ہوتا ہے- چھوہارے کے انمول فوائد: ٭ چھوہارے ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں ٭چھوہاروں میں فولاد موجود ہوتا ہے اس لیے یہ ایسے افراد کے لئے مفید ہوتا ہے جنہیں خون کی کمی ہو وہ اسے ضرور استعمال کریں ٭ چھوہاروں میں کیلشیم بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہماری ہڈیوں ،پٹھوں اور دانتوں کے لیے مفید ہے، اسے کھانے سے دانتوں کا کیڑا بھی ٹھیک ہو جاتا ہے ، اس کے علاوہ چھوہارے جسمانی درد اور سوجن کو بھی کم کرتے ہیں ٭اگر چھوہارے مسلسل کھاتے رہیں تو جوڑوں کے دردوں اور گٹھیا کے مرض سے محفوظ رہتے ہیں اگر چھوہارے کو دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو کمر درد میں افاقہ ہو جاتا ہے اس کے علاوہ فالج میں بھی چھوہارے دودھ کے ساتھ لینے سے فائدہ ہوتا ہے ٭چھوہارے کھانے سے پھیپھڑوں کو بھی طاقت ملتی ہے ٭چھوہاروں کھانا گردوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے ٭گرم مزاج والے افراد چھوہاروں کا استعمال نہ کریں ٭چھوہاروں کا استعمال سردیوں میں ضرور کریں کیونکہ یہ نزلہ و زکام سے محفوظ رکھتے ہیں ٭چھوہارا دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے ایسے افراد جن کا معدہ کمزور ہو نہ کھائیں ٭چھوہارا کھانے سے جسمانی تھکاوٹ دور ہوتی ہے ٭چھوہارا دل کی طاقت کو بڑھاتا ہے ٭چھوہارا کھانے سے درد اور سوجن سے نجات ملتی ہے ٭چھوہارے قبض کو بھی دور کرتے ہیں اس کے لیے چار عدد چھوہارے رات کو پانی میں بگھو کر رکھ لیں اور صبح نہار منہ کھا لیں ٭چھوہارے جسم سے کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھتے ہیں

تازہ ترین خبریں

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

 ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں  کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

امریکا نے غزہ  جنگ بندی کی مخالفت کردی

امریکا نے غزہ جنگ بندی کی مخالفت کردی