تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

معاف کیجئے گا! میں یہ کام نہیں کر سکتاکیونکہ۔۔پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے تاریخ رقم کر دی!!


اسلام آباد (نیوزڈیسک)علی محمد خان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈنمارک سے آنے والے وفد کی خاتون رکن کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں ۔ آج اسلام آباد میں ایک میٹنگ کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ڈنمارک سے آنے والے وفد کی خاتون رکن نے آگے بڑھ کر جب وفاقی وزیر مملکت کیساتھ مصحافہ کرنے کیلئے ہاتھ بڑھایا تو اس وقت علی محمد خان نے انہیں آگے سےمعذرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ میں معافی چاہتا ہوںمیں ایک مسلمان ہوں اور میرا مذہب اسلام اس بات کی بالکل اجازت نہیں دیتا ۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین نے خوب بڑھ چڑھ کر وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کی تعریف کی اور انہیں اس اقدام پر کھل کر داد بھی دی ۔ بعض صارفین کا کہنا تھاکہ علی محمد خان نے جو کیا وہ دائرہ اسلام کے مطابق کیا اور انہیں اس بات پر خوب داد دینی چاہیےجبکہ وہیں دوسری جانب بعض صارفین نے ملا جلا ردعمل بھی دیا ۔‎‎




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved