دوسرے لوگوں کی مال و دولت دیکھ کر یہ ایک چھوٹی سی دعا کریں ۔۔ بدلے میں آپ پر رزق کے خزانے ایسے کھلیں گے کہ آپ سے دولت سنبھالی نہیں جائی گی
  10  اکتوبر‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہم اپنی اسلامی روایات کو بھول کر بدترین مسائل میں گرتے جارہے ہیں ۔ان روایات میں میں سب سے احسن کام ہے دوسروں کے لئے کلمہ خیر بلند کرنا اور توصیف کہنا ۔اس میں برکت ہے اور اسکا صلہ انسان کو اسکی زندگی میں ہی ملتا ہے۔ جیسا کہ کسی کو اچھے لفظوں میں مخاطب کیا جائے اور اسکے لئے کملہ خیر کہا جائے تو صلے میں وہ انسان بھی آپ کے لئے دعا گو ہوگا۔جب معاشرے میں خیر خواہی کا عمل شروع ہوتا ہے تو کدورتیں ختم ہوتیں ،قوت برداشت بڑھتی اور کشادہ دلی کو فروغ ملتا ہے۔ یہی وہ عناصر ہیں جو انسانیت کی ترویج کرتے ہیں اور یوں انسان اپنے عمل سے کارخیر انجام دیتا ہے توبالاخر پوری جمعیت کے ساتھ اسکے اردگردیہ عمل جاری ہوجاتا ہے۔اللہ کریم نے اس عمل کو بڑی روحانی قوت عطا فرمائی ہے۔

اگربیوی اپنے ہی شوہر سے متنفر ہوجائے تو اس وظیفہ کی روحانی قوت اسکی ناں کو ہاں میں بدل دے گی سیدنا عامر بن ربیعؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ جب تم میں سے کوئی اپنی ذات یا مال میں سے کوئی خوش کن چیز دیکھے تو اسے برکت کی دعا کرنی چاہئے ‘‘۔ اس تبریک کا انداز یہ ہے کہ کہے۔۔۔ تبارک اللہ احسن الخالقین ( بابرکت ہے اللہ تعالیٰ جو بہترین پیدا کرنے والا ہے ) اس سے ہر مسلمان کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ اسکا اسوہ ہی ہر برائی کا علاج ہے اور یہ عمل اس وقت شروع ہوتا ہے جب وہ دوسروں کے لئے خیروبرکت کے لئے منہ کھولتا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
64%
ٹھیک ہے
36%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved