سوتیلے باپ کے ہاتھوں 9 بچوں کی ماںبننے والی لڑکی نے20سال بعد کیا کیا؟تہلکہ خیز کہانی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

واشنگٹن(روز نامہ اوصاف)امریکی پولیس نے ایک 62 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس پرسوتیلی بیٹی کے ساتھ جنسی اور اخلاقی جرائم میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ میڈیا میں آنے کے بعد اس واقعے نے امریکی معاشرے کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست اوکلا ھوما سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ ھنری میشل بییٹ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کے سابقہ شوہر سے ایک بیٹی کو مسلسل 20 سال تک گھر پر غمال بنائے رکھا۔اس دوران اس کے ساتھ زبردستی بار بار جنسی تعلق قائم کرتا اور اس کی عصمت ریزی کا مرتکب ہوتا رہا جس کے نتیجی

میں اس لڑکی سے اس کے 9 بچے بھی ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ھنری بییٹ کے گھر پر یرغمال لڑکی کو انیس سال گذر گئے ہیں۔ گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کی(سابقہ شوہر سی) بیٹی کو اس وقت اغواء کر کے گھر پر بند کردیا تھا جب اس لڑکی کی عمر صرف گیارہ سال تھی۔ اس کے بعد وہ مسلسل اس کی عصمت ریزی کا مرتکب ہوتا اور اس پر جسمانی اور جنسی تشدد کرتا رہا ۔ہنری کے دوسری بیویوں سے بھی کئی بچے ہیں تاہم گھر پر زبردستی قید کی گئی روزالین ماگینیس دوسری بیویوں کی نسبت میں عمر میں سب سے چھوٹی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
67%




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved