مائیکل جیکسن کی بہن نے اسلام قبول کر نے کا اعلان کر دیا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

اسلام آباد(ویب ڈیسک )دین اسلام ایسا دین ہے کہ بے دین بھی ایک نہ ایک دن اس کی حقانیت کے معترف ہو ہی جاتے ہیں ۔ اور بے شک اللہ رب العزت جسے کے دل میں چاہتا ہے اس کے دل میں نور ایمان پیدا کردیتا ہے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی نژاد امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی ہمشیرہ نے اسلام قبول کرنے کا باقائدہ اعلان کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہونےا کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی پاپ گلوکار آنجہانی مائیکل جیکسن کی بہن ہولی وڈ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیاہے۔ 49سالہ جینٹ جیکسن نے 2012ءمیں40سالہ مسلمان ارب پتی وسام المنا سے شادی کی تھی جس سے وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا اور نا زیبا ملبوسات زیب تن کرنا چھوڑ دیے۔گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے مسلمان ہونے کے بارے میں کہا کہ انہوں نے اپنے فیملی ارکان کو بھی بتایا ہے جنھوں نے ان کے نئے انتخاب کا مکمل طور پر احترام کیا ہے۔ جینٹ جیکسن اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے لیے کافی وقت صرف کرتی ہیں۔اورمزید خوبصورت بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنا اگلا میوزک کونسرٹ بھی منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا ئ اللہ میں مستقبل میں میوزک سے ریلیٹڈ کوئی کام نہیں کروں گی اس حوالے سے انہوں نے متعلقہ افراد سے معذرت بھی کی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved