میں بچے کو جنم دے رہی تھی کہ اس دوران پاس کھڑے میرے ہمسفر کے منہ سے غلطی سے یہ جملہ نکل گیا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

لندن(نیوز ڈیسک)خاوند کی بے وفائی کا علم کسی بھی وقت ہو، یقینا یہ کسی بھی خاتون کیلئے ایک اندوہناک خبر ہے، لیکن اگر یہ انکشاف عین اس وقت ہو جب کوئی خاتون بچے کو جنم دینے کے انتہائی حساس مرحلے سے گزر رہی ہو تو اس سے بڑھ کر بھیانک بات کیا ہوسکتی ہے۔ دی مرر کے مطابق برطانوی خاتون جیما پاول کے ساتھ واقعی ناقابل یقین بدقسمتی کا یہ واقعہ پیش آ گیا۔ جب وہ ہسپتال میں اپنے بچے کو جنم دینے والی تھیں تو عین اس وقت ان کے خاوند کے منہ سے ایک ایسی بات نکل گئی کہ بیچاری جیما کی دنیا ہی تاریک ہو گئی۔

جیما کا کہنا ہے کہ وہ آپریشن تھیٹر میں لیجائے جانے سے قبل اپنے ہونے والے بچے کے نام کے متعلق سوچ رہی تھیں کہ اسی وقت ایک نرس نے بچے کے والد کا نام پوچھا۔ انہوں نے اپنے خاوند کا نام ایلکس بتایا لیکن ان کے قریب بیٹھے ایلکس کے اپنے منہ سے ”ڈگلس“ نکلا، اور پھر کچھ ہی دیر بعد جیما کو پتا چل چکا تھا کہ وہ جس ایلکس نامی شخص کو جانتی تھی وہ حقیقت میں ڈگلس تھا۔وہ نہ صرف دہری شخصیت کا مالک تھا بلکہ اس کا ایک اور گھر اور دوسری بیوی بھی تھی۔جیما کا کہنا ہے کہ ”لوگ کہتے ہیں کہ آپ اپنے بچے کی پیدائش کے دن کو کبھی نہیں بھولتے اور مجھے تو واقعی یہ دن کبھی نہیں بھولے گا کیونکہ اس دن میرے سامنے میرے خاوند کی اصل حقیقت کھلی۔ جب نرس نے بچے کے باپ کا نام پوچھا تو ہم دونوں نے بیک وقت جواب دیا۔ میرے منہ سے ایلکس نکلا لیکن اس نے ڈگلس کہا ۔ میں حیرت سے اس کا منہ دیکھنے لگی لیکن اس وقت میں کچھ نہیں بول سکی۔ آپریشن کے بعد میں نے اس سے پوچھا تو وہ کہنے لگا کہ میرا اصل نام ڈگلس ہے لیکن گھر والے مجھے بچپن میں ایلکس کہتے تھے تو اسی لئے میں ایلکس کے نام سے ہی مشہور ہو گیا۔ میرے لئے اس بات پر یقین کرنا مشکل تھا۔میں نے اپنی ایک سہیلی کے مشورے پر اپنے خاوند کے فیس بک اکاؤنٹ کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ایک خاتون جس کے نام کا آخری حصہ ’ڈگلس‘ تھا اکثر اس کی پوسٹس پر کمنٹ کرتی تھی۔ جب میں نے اس خاتون سے رابطہ کیا تو ساری حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ وہ ڈگلس کی بیوی تھی اور اس کا گھر میرے گھر سے کچھ ہی میل کے فاصلے پر تھا۔ اب مجھے سمجھ آیا کہ ایلکس ہر ویک اینڈ پر اپنے بھائی کے پاس نہیں بلکہ اپنی دوسری بیوی کے پاس جاتا تھا۔ مجھے اب بھی یقین نہیں آتا کہ کیسے اس نے ہمیشہ مجھے دھوکہ دیا اور یہ بات مجھ سے چھپائے رکھی۔ میں اس سے علیحدگی اختیار کر چکی ہوں۔ میں اسے گھر سے نکال چکی ہوں، اور مجھے پتہ چلا کہ اس کی دوسری بیوی بھی اس کی کرتوتوں سے لاعلم تھی اور اب وہ بھی اسے طلاق دے چکی ہے۔ یقینا وہ اسی سلوک کا مستحق تھا۔“


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
27%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
40%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved