گلگت،ضلعی انتظامیہ کا مضر صحت گوشت سمیت مہنگے داموں گوشت فروخت کر نے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (وقائع نگار خصوصی ) ضلعی انتظامیہ کا مضر صحت گوشت سمیت مہنگے داموں گوشت فروخت کر نے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون ،7 قصابوں کے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔ اور دیگر قصابوں کو نوٹس جاری کر دئیے عوام کو لوٹنے سے پرہیز کیاجائے آئندہ عوام کو مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی دکانیں سیل کر کے بھاری جرمانوں سمیت جیل کا مہمان بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کے حکم پر ڈاکٹر مشتاق عالم بلدیہ نے عوامی شکایت پر گلگت شہر و دیگر مضافات کے قصابوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کر تے ہوئے مضر صحت گوشت اور

مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیا ۔ جبکہ دیگر قصابوں کو گرفتار کر کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پر قصابوں کے اعتراف مجرم پر مجسٹریٹ اصغر خان نے 7 قصابوں کو جیل بھیج دیا۔ اوصاف سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکٹر مشتاق عالم نے کہاکہ عوام کی شکایات موصول ہورہی ہے کہ گلگت میں بعض قصابوں جو مہنگے داموں جبکہ دیگر مضر صحت گوشت فروخت کر رہے ہیں ۔اسلئے گوشت میں بھی ہیرا پھیری کرنے والے قصابوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ آئندہ مہنگے داموں اور مضر صحت گوشت فروخت میں ملوث قصابوں کی دوکانیں سیل ہونگی اور بھاری جرمانے لگاکر جیل بھیج دیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved