وہ وقت جب مولانا طارق جمیل نے کابینہ میں دعا کروائی تو کیا معجزہ ہوا ؟ کچھ دن پہلے ایک بار پھر نواز شریف اور مولانا طارق جمیل میں ملاقات کی وج
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ طارق جمیل آخری شخصیت تھے جنہوں نے 1999ء میں ہماری وفاقی کابینہ سے خطاب کیا توشام کوہماری حکومت ٹوٹ گئی اور ہم سب گھرواپس آگئے تھے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب شیخ رشدسے سوال کیا گیاکہ ’میاں نوازشریف نے مولانا طارق جمیل سے دعا کروائی ہے کہ ان کے حق میں سب بہترہوجائے۔ ‘جس پرسربراہ عوامی پارٹی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل میرے لیے بہت قابل احترام شخصیت ہیں۔ میں نے خود بھی 40دن تبلیغ جماعت کے ساتھ صرف کیے ہیں۔لیکن 1999ء میں جب مولانا طارق جمیل نے آخری وقت میں

ہماری کابینہ میں آکردرس دیا تھا اور دعا کروائی تھی تو اسی دن ہماری حکومت ختم ہوگئی تھی ۔ملک میں مارشل لاء لگ گیا تھا ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ مطلب طارق جمیل آخری شخصیت تھے جنہوں نے ہماری وفاقی کابینہ سے خطاب کیاتھا اور شام کوہماری حکومت ٹوٹ گئی اور ہم سب گھرواپس آگئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved