گلگت، دکانیں نذر آتش کرنے کی دھمکی دینے والے7نوجوان گرفتار
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوسی ) گلگت میں زبردستی دکانیں بند کراکر دکانیں نذر آتش کرنے کی دھمکی کے الزام میں پولیس نے سات نوجوانوں کو گرفتار کرکے کینٹ تھانے میں بند کر دیا ، دیگر کی گرفتاریوں کیلئے پولیس تشکیل ، پولیس ذرائع کیمطابق پیر کے روز گلگت میں ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف کی گئی ہڑتال کے دوران دیگرمضافات میں کھلی دکانوں کو زبردستی بند کرانیکی کوشش کی اور تاجروں کو دکانیں بھی نذر آتش کرنے کی دھمکیاں دی تھیں جس پر پولیس نے زبردستی دکانیں بند کرانے سمیت تاجروں کی دکانیں نذر آتش کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں سات نوجوانوں خو گرفتار کرکے

کینٹ تھانے میں بندا ، جبکہ دیرگ ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنے کیلئے پولیس تشکیل دیدی ہے ۔ تاجروں کو دھمکیاں دیکر زبردستی دکانیں بند کرانے کے الزام میں گرفتاری نوجوانوں میں محمد فولاد ولد محمد قریشی ، عامر ولد علی حیدر ، لقمان علی ولد رضوان ، خالد ولد عبدالستار ، میر امان ولد محمد سخی ، ولایت خان ولد رسم خان شامل ہیں جنہیں تاجران کو زبردستی دکانیں بند کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved