عدالتی فیصلے سے قبل اپوزیشن لیڈ کی تبدیلی سپیکر کی جانبداری کا ثبوت ہے ،امجد ایڈووکیٹ
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( نامہ نگار خصوصی ) کورٹ کے فیصلے سے قبل اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن کرکے سپیکر نے اپنی جانبداری ثابت کر دیا انجمن تاجران نے حق کیلئے کامیاب شٹر ڈاؤن کرکے حکومت کو آئینہ دکھا دیا ، انجمن تاجران مبارک باد کے مستحق ہیں ، سپریم کورٹ آف پاکستان جی بی کے عوما کو پاکستانی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تبدیلی کا قانون کورٹ میں زیر سماعت ہے کورٹ کا فیصلہ آنے تک سپیکر کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا لیکن سپیکر نے جلد بازی کا مظاہرہ کرکے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے اپنے آپ کو جانبدار ثابت کر دیا سپیکر کو چیف کورٹ کے فیصلے تک انتظار کرنا چاہئے تھا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قوم حقوق کیلئے متحد ہو چکی ہے اب حکومت کا لولی پاپ نہیں چلے گا کامیاب ہڑتال نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے ۔ انجمن تاجران مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے ووٹوں سے نہیں آئی بلکہ مسلط کر دی گئی ہے اسلئے جابرانہ فیصلے کرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام کی نظر اب سپریم کورٹ آف پاکستان پر لگی ہیں امید ہے سپریم کورٹ آف پاکستان جی بی کے عوام کو مایوس نہیں کریگی اور جی بی کے عوام کو غصب شدہ حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کریگا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved