دنیا کی 500با اثر ترین افراد کی فہرست منظر عام پر ۔۔ پاکستان کی کون سی شخصیت سر فہرست ؟ نام جان کر ایک بار آپ کو بھی جھٹکا ضرور لگے گا
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی 500 با اثر ترین شخصیات میں 31پاکستانی بھی شامل ہوگئے ہیں ، اردن میں قائم رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی طرف سے شائع کردہ اس فہرست میں 13 مختلف شعبوں بشمول فن و ثقافت، سیاست، سائنس و ٹیکنالوجی، مذہبی اور انتہاپسندی سے متعلق با اثر شخصیات کو شمار کیا گیا ہے، پاکستانی بری فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف، مرحوم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسفزئی بھی اس فہرست میں شامل ہیں، علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے قائد مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور نامور

وکیل عاصمہ جہانگیر، معروف معالج ڈاکٹر ادیب رضوی اور معروف گلوکارہ عابدہ پروین بھی ان شخصیات میں شامل ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی شخصیت پہلی 50 بااثر شخصیات میں شامل نہیں، سابق جج اور معروف مذہبی دانشور مفتی تقی عثمانی فہرست میں ساتویں، تبلیغی جماعت کے امیر حاجی محمد عبدالوہاب چودھویں جب کہ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل چوالیسویں نمبر پر ہیں، اس سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق مسلم دنیا کی سب سے با اثر شخصیت مصر کی جامعہ الازہر کے مفتی اعظم پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمد محمد الطیب ہیں جب کہ دوسرا نمبر سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved