جن لوگوں کے بال جلدی سفید ہوجاتے ہیںانہیں کون سا خطرناک مرض ہوتا ہے ؟ جلدی سے دیکھیں کہیں آپ کے سر میں بھی کوئی سفید بال تو نہیں ؟
  4  دسمبر‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مردوں میں اگر جوانی میں ہی گنج پن اور بالوں کی سفیدی نمایاں ہوجائے تو ان میں امراض قلب کا خطرہ پانچ گنا تک بڑھ جاتا ہے۔یہ انتباہ بھارت میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ یو این مہتا انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر چالیس سال کی عمر سے قبل گنج پن اور بالوں میں سفیدی نمایاں ہو تو ایسے افراد میں امراض قلب کا خطرہ پانچ گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جوان افراد میں امراض قلب کی شرح بڑھ رہی ہے مگر ان کی علامات روایتی نہیں ہوتیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ قبل از وقت بال سفید ہونا اور بالوں کے درمیان گنج پن شریانوں کی عمر کا اظہار کرتی ہیں

اور ان سے امراض قلب کا خطرہ ظاہر ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران دو ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 790 کی عمریں چالیس سال سے کم تھیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو جوان افراد امراض قلب کا شکار تھے، ان میں قبل از وقت بالوں کی سفیدی کی شرح 50 فیصد جبکہ گنج پن کی شرح 49 فیصد تھی۔ محققین کا کہنا تھا کہ مردوں میں جلد گنج پن امراض قلب کا خطرہ 5.6 فیصد تک بڑھاتا ہے جبکہ بالوں میں سفیدی سے یہ خطرہ 5.3 گنا بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت بالوں کی سفیدی اور گنج پن کو بھی امراض قلب کے لیے خطرے کے عناصر تصور کیا جانا چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
51%
ٹھیک ہے
26%
کوئی رائے نہیں
4%
پسند ںہیں آئی
20%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved