امیر ترین چینی شخص نے امیر بننے کے خواہشمند نوجوانوں کوایسا مشورہ دیدیا جس پر عمل کرکے آپ بے پناہ دولت کما سکتے ہیں
  6  دسمبر‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

یجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے امیر ترین شخص نے امیر بننے کے خواہش مند نوجوانوں کو مشورہ مانگنے پر ایسا مشورہ دے ڈالا جس نے لاکھوں نوجوانوں کو حیرت میں ڈال دیا جبکہ اکثر کو ایسا لگا کہ کہیں ان کا مذاق تو نہیں اڑایا جا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق چینی ویب سائٹ شنگھائسٹ پرشائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی شو میں چین کے امیر ترین شخص وانگ جیانلن کو مدعو کیا گیا ۔ جہاں سوال کرنے پر انہوں نے دولت مندبننے کے خواہش مند افراد کو ایک مفید مشورہ دیا لیکن وہ مشورہ ایسا تھا کہ بہت سے نوجوانوں کو ایسا لگا کہ شاید ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔جب ان سےپوچھا گیا کہ عملی زندگی کے آغاز میں نوجوان جو دولت مند بننے کی خواہش رکھتے ہیں وہ اپنا ہدف کیسے پورا کریں تو ان کا کہنا تھا کہ دولت مند بننے کے لئے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ امیر بنیں تو ابتدا میں چھوٹے ہدف رکھیں ۔ اس کے لئے انہوں نے

مشورہ دیا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ چھوٹے ہدف کے طور پر ابتدا میں صرف 10 کروڑ یو آن (جو کہ تقریبا ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے کے برابر بنتےہیں )کمانے کی کوشش کریں۔ وانگ یو کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ یہ رقم بہت چھوٹی ہے مگر چھوٹے چھوٹے ہدف طے کر کےہی آپ بڑی کامیابی پا سکتے ہیں۔ وانگ کا یہ مشورہ مفید تو ہے مگر سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر نشر ہوتے ہی لاکھوں افراد کے تبصروں کا نشانہ بن گیا ۔ لوگ اس بات پر مسلسل حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ وانگ کو دنیا کے بارے میں کچھ اندازہ ہے بھی یا نہیں کیونکہ جس رقم کو وہ بہت چھوٹی رقم کہہ کر چھوٹا ہدف قرار دے رہے ہیں وہ عام نوجوانوں کے لئے جو دولت مند بننا چاہتےہیں صرف ایک خواب کی طرح ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
9%
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
51%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved