عوام کو آٹا فراہمی یقینی بنانے کیلئے 2سو سے زائد جدید بورڈ بنواد ئیے،سیکر ٹری خوراک
  6  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( وقائع نگار خصوصی ) سیکر ٹری خوراک برہان آفندی نے کہا ہے کہ عوام کو صاف و شفاف طریقے سے آٹا فراہمی یقینی بنانے کے لئے محکمہ خوراک نے 2سو سے زائد جدید بورڈ بنواد ئیے ہیں سائن بورڈ میں آٹا ڈیلروں کا ہفتہ وار اور ماہانہ آٹا کوٹہ سمیت دیگر تفصیلات بھی درج ہونگی جس کے تحت عوام کو باآسانی و معیاری آٹا ان کے گھر کی دہلیز پر ملے گا۔40کلو آٹا تھیلے کی قیمت 620مقرر کردی ہیں 621روپے وصول کرنے والے آٹا ڈیلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا عوام صرف بلیک میلر آٹا ڈیلروں کی نشاندہی کریں سیکریٹری برہان آفندی نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے

کہ محکمہ خوراک نے گندم مافیاز اور آٹا بلیک میلروں کو لگام دینے کے لئے مزید سختیاں عائد کردی ہیں اگر کوئی بھی شخص عوامی گندم میں ہیراپھیری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی ہوگی اور اگر محکمہ کا عملہ بلیک میلنگ میں ملوث پایا گیا تو اسے سیدھا گھر بھیج دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاسکو سے ماہ نومبر کا گندم کوٹہ 1لاکھ 18ہزار بوریاں سٹاک کرلی گئی ہیں جبکہ مضافاتی علاقوں کو بھی گندم ترسیل یقینی بناکر ایمرجنسی گندم بھی سٹاک کیا گیا ہے اب محکمہ خوراک گندم گوداموں میں گندم سٹاک موجود ہے عوام فکر نہ کریں خطے میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے کسی بھی قدرتی آفات سے بروقت نمٹنے کے لئے محکمہ خوراک نے پلان تیارکرلیا ہے ۔ کسی کو بھی عوام کے گندم کو کاروبار کا زریعہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved