استور،نو منتخب معاون خصوصی وزیر اعلیٰ محمد سلیم کی استور آمد پر لیگی کارکنوں کی تاریخی ریلی
  6  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

استور( شمس الرحمن شمس )نو منتخب معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد سلیم کے استور آمد کے موقعے پر استوری عوام اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے تاریخی ریلی نکالی گئی اور اس موقعے پر ریلی میں تقریباٌ 3سو سے ذائد گاڑیوں کی شرکت تھی نو منتخب معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد سلیم خا ن کے استور آمد پر استوری عوم سمیت ن لیگ کے متوالوں نے دل کھول کر نعرہ بازی کی اس موقعے پر عیدگاہ میں ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب معاون خصوصی محمد سلیم نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل بخشا اور مجھے عزت دی یہ سب میری فیملی اور میرئے لوگوں کے دعاوں کے ثمرات ہیں جو کہ انہوں نے مجھے اس مقام پرپہنچایا انہوں نے مزید کہا کہ میں استور ی عوام کی خدمت کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھونگا اور استور کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے سنجیدہ اور موثر اقدامات اٹھانے کے لئے

علاقے کے منتخب ممبران سے مل کر کام کرینگے ہماری حکومت نے ویسے بھی استور میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب کھول دیا ہے اب میں بھی اس ترقی کی تیزی سے چلنے والی گاڑی کو مزید آگے لیکر جاینگے کیونکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ذاتی کاوشوں اور دلچسپی سے استور میں اس وقت اربوں روپے کے پراجیکٹس آئے ہیں جس کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاینگے مسلم لیگ ن کا دوسرا نام ترقی ہے عوام نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ویجن کو دیکھ کر عوامی مینڈیٹ دیا تھا اور آج وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نہ صرف استور میں میگا پراجیکٹس دیں اس کا ازالہ کیا بلکہ مجھ جیسے کارکنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی استور کے منتخب ممبران نے استور کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑا انشا اللہ اب مزید علاقے میں ترقیاتی پراجیکٹس لانے سمیت دیگر محکموں میں میرٹ کی بالا دستی کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرینگے اس موقعے پر پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل نے بھی عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا اس موقعے پر مسلم لیگ ن استور کے سنیر رہنما رانا محمد فاروق ،عبد الرحمن ثاقب ،عالم شاہ شمس جھگڑا عرفان حیدر و دیگر نے بھی خطاب کیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved