ہماری حکومت نے تمام مردہ منصوبوں کو مکمل کرانے کیلئے اقدامات کئے،حافظ حفیظ الرحمن
  6  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ کے معزز جج صاحبان کیلئے رہائش گاہوں کی نئی تعمیر کی جانے والی بلڈنگ مقررہ مدت سے قبل مکمل کی گئی ہے جس کا سہرا چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ جسٹس ڈاکٹررانا محمد شمیم کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی نگرانی اور رہنمائی میں اس منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا۔ ماضی میں7سالوں میں مڈل سکول کی عمارت تعمیر نہیں ہوتی تھی ۔جوٹیال نامکمل منصوبوں کا قبرستان بنا ہوا تھا۔ ہماری حکومت نے تمام مردہ منصوبوں کو مکمل کرانے کیلئے اقدامات کئے جس کی وجہ سے صوبے کے تمام مردہ منصوبوں میں سے بیشتر کو مکمل کرایا کیا گیا ہے اور دیگر پر کام جاری ہے۔ کسی بھی علاقے کا تعمیراتی کام سے اس علاقے کے ثقافت اور گورننس کا اندازہ لگایا جاسکتا ۔ 2004ء سے نئی اسمبلی بلڈنگ کی عمارت مکمل نہیں کرائی گئی ۔ ہماری حکومت نے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اقدامات کئے جس کی وجہ سے نئی اسمبلی بلڈنگ کی عمارت کا دن رات کام جاری ہے آئندہ مالی سال کا بجٹ نئی اسمبلی بلڈنگ میں پیش کیاجائے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت میں ترقیاتی بجٹ 8ارب ہوتا تھا جس میں سے 3ارب بھی استعمال نہیں کئے جاتے تھے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کا 100فیصد استعمال کو یقینی بنایا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرکے گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 18ارب کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اقدامات اور عدالتوں کا اصل مقصد عوام کے دہلیز پر مسائل کو حل کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ہماری عدالتیں میرٹ پر فیصلے کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے معزز جج صاحبان کے رہائش گاہوں اور سپریم اپیلٹ کورٹ ریسٹ ہاوس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved