پورے پا کستان کو رولا دینے والے سا نحہ کا ایک سال مکمل
  7  دسمبر‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

کراچی(ویب ڈیسک ) دل دل پاکستان سے میرا دل بدل دے تک قوم کے دلوں پر راج کرنے والے جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے ایک برس کا عرصہ بیت گیا۔تفصیلات کے مطابق سن 7 دسمبر دوہزار سولہ کو جنید جمشید قومی ائیرلائن پی کے 661 کی پرواز کے ذریعے چترال سے واپس آرہے تھے کہ حویلیاں کے مقام پر طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں معروف مبلغ سمیت تمام ہی 47 مسافر شہید ہوگئے تھے، جہاز پھٹنے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت کا عمل ڈین این اے کے ذریعے کیا گیا تھا۔بدقسمت طیارے میں سوار جنید جمشید کا یہ سفر 2016 کا آخری ثابت ہوا ۔۔

جس کے بعد اُن کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی تاہم اُن کا انداز آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔جنید جمشید کا کیریئرکاعروج تھا کہ اللہ نے انہیں دین کی راہ دکھادی جس کے بعد انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہا اوراللہ والوں سے ناطہ جوڑ لیا۔ تبلیغی جماعت سے وابستگی کے بعد جنید جمشید دین کی عالی محنت کے لیے دیس دیس گئے اور اسی دوران انہوں نے حمد و ثناء و نعت خوانی کا آغاز بھی کیا۔اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والی رمضان نشریات میں وسیم بادامی کے ساتھ جنید جمشید کے انداز نے بھی لوگوں کے دلوں میں گھر کیے، بیت بازی کا مقابلہ ہو، سوال جواب کی نشست یا پھر افطار اور سحر کے اوقات کی دعائیں جنید جمشید پیش پیش نظر آتے تھے۔گزشتہ برس 7 دسمبر کو لوگوں کے دلوں پر راج کرنے اور پاکستان کی پہچان بننے والے جنید جمشید ہمیشہ کے لیے دنیا سے رخصت ہوگئے مگر اُن کی آواز آج بھی دلوں میں بسی ہوئی ہے۔واضح رہے معروف مبلغ جنید جمشید کی پیدائش 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں ہوئی، والد کا تعلق پاکستان ائیرفورس سے ہونے کے باعث آپ کے والد نے ابتدائی طور پر کوشش کی کہ آپ کو اُسی شعبے سے وابستہ رکھا جائے۔یونیورسٹی دور میں میوزک سے لگاؤ ہونے کے بعد دوستوں کے ساتھ مل کر ایک بینڈ تشکیل دیا، جس نے 1983 میں پشاور اور پھر اسلام آباد یونیورسٹی میں اپنی فن کا مظاہرہ کیا، بعد ازاں اس چھوٹے سے بینڈ وائٹل سائنس نے دنیا بھر میں نام روشن کیا اور دل دل پاکستان جیسے مشہور قومی نغموں کو تخلیق کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved