جدید مشینری کے ذریعے کوہلوں کی صفائی یقینی بنارہے ہیں، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی گلگت بلتستان آ صف اللہ خان نے کہا کہ گلگت کے عوام کیلئے ایک بڑی اہم کامیابی ہے کہ قدیم کوہلوں کی صفائی کیلئے لاکھوں روپے مالیت کی جدید مشینری کے ذریعے صفائی یقینی بنارہے ہیں اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے حکم پر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کا ادارہ کردار ادا کررہا ہے اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے آج جمعرات کے روز سے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور مجھے انتہائی خوشی محسوس ہورہی کہ گلگت کی قدیم کوہلوں کی صفائی کیلئے لائی گئی مشینر ی کا افتتاح کر رہا ہوں جوکہ ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے چونکہ دونوں کوہل غلاظت کا ڈھیر بن چکے ہیں اور ابکی صفائی ایک بڑا چیلنج سے کن نہیں ،گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے اس اہم چیلنج کو قبول کرتے ہوئے صفائی جو بیڑا اٹھایا ہے قابل تحسین ہے

اور لوکل گورنمنٹ کی جانب سے بھرپور تعان رہے گا عوا م ابھی زمہ داری کا احساس کرتے گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیساتھ تعاون کریں تاکہ قدیم کوہلوں کی صفائی کو وقت پر یقینی بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز مشینری کے افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایات دیں کہ وہ کوہلوں کے صفائی کے موقع پر درپیش مسائل کے حل میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ اس اہم چیلنج کو ہم سب ملکر پائے تکمیل تک پہنچاسکیں۔اس سے قبل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف اللہ خان کو پلاننگ اینڈ ریسرج آفیسر گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی زوہیب ایوب نے کوہلوں کی صفائی کیلئے لائی گئی جدید مشینری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کوہل بالا اور کوہل پائن کی صفائی کیلئے تشکیل دی جانے والے پروگرام سے آگاہ کیا جسکی باقاعدہ سیکریٹری نے تعریف کرتے ہوئے مجوزہ پروگرام کی منظوری دی ۔اور آج سے باقاعدہ کام جاری کرنے کابھی احکامات دیئے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved