ذمہ دار ن لیگ اور پی پی پی سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کو قرار دیا ہے،نیکنام کریم
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)صدر تحریک انصاف ضلع ہنزہ نیکنام کریم نے ہنزہ میں جاری بجلی کی بدترین بحران پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کو اندھیروں کی طرف دھکیلنیکا ذمہ دار ن لیگ اور پی پی پی سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کو قرار دیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیکنام کریم نے کہاکہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوانے والی قوم نااہل سیاسی قیادت کی عدم توجہح کی وجہ سے بجلی کی بدترین بحران کا سامنا کر رہے ہیں ہنزہ کے ایک ہی گھرمیں تین سیاسی عہدے ہونے باوجود عوام انگنت مسائل سے دوچار ہیں گورنر ، خواتین کی مخصوص نشت پر ہنزہ کی نمائندگی کرنے والی خاتون عتیقہ غضنفر اور رکن قانون ساز اسمبلی میرسلیم اپنے ذاتی مفاد کے حصول میں سرگرم ہیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں

۔انہوں نے کہا کہ دو دن بعد نور مولانا شاہ کریم الحسینی ہنزہ تشریف لارہے ہیں اور ان کی دیدار کے لئے گلگت بلتستان کے دوسرے علاقوں سے ہزاروں افراد ہنزہ آرہے ہیں جبکہ ہنزہ بجلی کی بد ترین بحران کے لپیٹ میں ہے انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقعے موجود ہیں لیکن نمائندے خواب خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔نیکنام کریم نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہزہائنس کی تشریف آوری کے موقع پر بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔کیونکہ عوام اب منتخب نمائندوں پر اعتبار کرنے کے لئے تیارنہیں۔انہوں نے ہزہائنس کی واپسی کے بعد گورنر۔رانی عتیقہ اور میر سلیم کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا بھی عندیہ دیدیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved