گلگت،پاک فوج کی جانب سے شگر کے گاؤں تسر میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز)پاک فوج کی جانب سے شگر کے گاؤں تسر میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے زیر اہتمام 2779 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا، جس میں 715 مرد،937 خواتین اور857 بچے شامل تھے۔ میڈیکل کیمپ میں 10 آرمی ڈاکٹروں نے حصہ لیا، جس میں سے دو لیڈی ڈاکٹر بھی شامل تھیں۔ جبکہ ایک میڈیکل سپیشلسٹ اور ایک سرجیکل سپیشلسٹ ٹیم کا حصہ تھے۔

ڈاکٹروں نے تسر اور باشہ سے آنے والے سینکڑوں لوگوں کا چیک اپ کیا۔ ساتھ ہی انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن ہو یا جنگ پاک فوج عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش ہوتی ہے۔ پاک فوج کے اس اقدامات کو گلگت بلتستان کے لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاک فوج کی طرف سے عوام کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved