یکم جنوری 2018کو اڑان بھرنے والا طیارہ 2017میں منزل پرپہنچ گیا۔۔ دنیا کا یہ سب سے حیران کن واقعہ کس اہم شہر میں پیش آیا ؟
  3  جنوری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کی فضائی کمپنی کے ایک طیارے نے 2018 کا آغاز ہونے کے بعد اڑان بھری جب وہ اپنی مطلوبہ منزل پر پہنچا تو 2017 کی شام میں لینڈ کر گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ہوائی کی فضائی کمپنی کی پرواز نمبرHAL446 کو نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ سے 31 دسمبر کی رات11:55پر اڑان بھرنا تھی لیکن

پرواز دس منٹ تاخیر کا شکار ہو گئی اور اس نے یکم جنوری 2018 کو شام05 بجکر 12 منٹ پر اڑان بھری۔اس مسافر طیارے کی منزل امریکی ریاست ہوائی کا دارالحکومت ہونولولو تھا طیارہ اپنی منزل پر مقامی وقت کے مطابق 31 دسمبر 2017 کی سہ پہر4بج کر دس منٹ پر پہنچا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
71%
ٹھیک ہے
21%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
7%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved