کیا اگر آپ کی جیب میں یہ ایک چیز مو جو د ہو تو آپ کی نما ز ہو جائے گی ؟ سبق آمو ز تحریر
  5  جنوری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

نسوار ایک تمباکو ہوتا ہے ، جس میں بد بو ہوتی ہے ، اس لیے اس کو لے کر مسجد میں آنا مکروہ ہے اور اُس کو جیب میں رکھ کر نماز پڑھنے سے نماز میں بھی کسی درجہ کراہت آجاتی ہے ؛ اس لیے کہ جب بد بو دارکسی حلال اور پاک چیز کو کھا کر مسجد میں آنے سے منع کیا گیا ہے ، تو ایسی چیز جو بد بو دار ہو اور فی نفسہ اُس کا استعمال مکروہ ہو، اُس کو لے کر مسجد میں آنا اور جیب میں رکھ کر نماز پڑھنا بدرجہ اولی ممنوع ہوگا؛ البتہ نماز بہر حال اداء ہوجائے گی۔ احادیث میں اِس کی بہت تاکید آئی ہے کہ مساجد میں بد بو دار چیز کھا کر نہ آیا جائے ،۔۔۔

اگرچہ وہ حلال ہو،ایک حدیث میں ہے ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ: اَنَّ النَّبِیَّ قَالَ فِی غَزْوَة خَیْبَرَ مَنْ اَکَلَ مِنْ ہٰذِہِ الشَّجَرَة یَعْنِی الثُّومَ فَلَا یَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا.(بخاری ، رقم :۸۱۵) یعنی :نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دوران فرمایا کہ جو اس درخت یعنی لہسن سے کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے ۔صحیح مسلم کی روایت میں یہ اضافہ ہے :حَتَّی یَذْہَبَ رِیحُہَا یَعْنِی الثُّومَ.( مسلم ، رقم : ۵۶۱)جب تک اس کے منہ سے بدبو نہ چلی جائے ، ایک اور حدیث میں ہے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیاز کھانے سے منع فرمایا، ہم نے ضرورت سے مغلوب ہو کر انہیں کھا لیا تو حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو ان بدبودار درختوں سے کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے ؛ کیونکہ فرشتوں کو بھی ان چیزوں سے تکلیف ہوتی ہے جن سے انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved