جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
امتحان میں کامیابی کیلئے ایسا وظیفہ جس سے طلباء کو انتہائی شاندار کامیابی مل سکتی ہے
  10  جنوری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

امتحان میں کامیابی کیلئے ایسا وظیفہ جو طلباء کو انتہائی شاندار کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے ، یہ کیا ہے؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ دیں گے،کامیابی کیا ہے اور امتحان میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے، یہ وہ سوال ہے جس کے حل کے لیے ہماری نوجوان نسل ہر وہ راستہ، شارٹ کٹ، دعا اور وظیفہ تلاش کرنے میں مصروف ہے، جس میں بغیر محنت کے کامیابی حاصل ہو جائے۔کامیابی کیا ہے اور کیسے حاصل ہوتی ہے، اس حوالے سے آپ ایزی استاد کی کامیابی سے متعلقہ تحریریں پڑھ سکتے ہیں، تاہم آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ امتحان میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے۔۔

اور اس کے لیے کون سا وظیفہ، دعا یا طریقہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ یاد رکھیے، دعا اور وظیفے کی اپنی جگہ ہے لیکن کوئی بھی کامیابی محنت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی کیونکہ کامیابی کا راز محنت میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ اس لیے دعا کے ساتھ ساتھ محنت اور پڑھائی بھی بہت ضروری ہے۔ امتحان میں کامیابی زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کی بہترین دعا اور وظیفہ درود ابراھیمی ہے۔ درود شریف پڑھنے کی جہاں بے شمار برکتیں اور فضیلتیں ہیں، وہیں درود ابراھیمی پڑھنے سے زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی و کامرانی حاصل ہوتی ہے۔ درود ابراهیمی اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ترجمہ: اے ہمارے اللہ! محمدﷺ اور آلِ محمد پر رحمت بھیج۔ جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر رحمت بھیجی تھی۔ بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے۔ اے ہمارے اللہ ! محمد ﷺ اور آل محمد پر برکتیں بھیج۔ جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکتیں بھیجی تھیں۔ بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے۔امتحان میں کامیابی کے حوالہ سے اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
73%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
5%
پسند ںہیں آئی
8%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved