گلگت،مناور کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے
  12  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) مناور کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اور ریاست کیلئے مثالی قربانیاں دی ہیں ، کینسر ہسپتال میں بھرتیوں میں مناور کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائیگی ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جمعہ کے روز گلگت مناور میں کینسر ہسپتال کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناور کے عوام نے خالصہ سرکار زمینوں کو حکومت کیلئے وقف کرکے ریاست کیلئے مثالی قربانیاں دی ہیں ،

مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے مناور کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، مناور میں تعمیر کئے جانیوالے سرکاری محکموں سمیت نجی ہسپتالوں میں گریڈ ون یڈ پانچ تک بھرتیوں میں مناور کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ مناور کے عوام فکر مند نہ ہوں جی بی حکومت عوام کو بنیادی صحت سہولیات انکے گھر کے دہلیز پر مہیا کریگی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved